محمد یوسف علی اسکول اسسٹنٹ کو اُردوا کیڈمی تلنگانہ کا مثالی مدرس (بیسٹ ٹیچر) ایوارڈ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد؍30جولائی
(زین نیوز)
محمد یوسف علی اسکول اسسٹنٹ‘ ضلع پریشد ہائی اسکول‘ کاغذی پورہ کورٹلہ  کوان کی نمایاں تعلیمی و تدرسی خدمات کے عوض اُردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے ‘اُردو مسکن خلوت ‘موتی گلی‘حیدرآباد میں آج منعقدہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈس تقریب میںریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و درجہ فہرست طبقات مسٹر کپولہ ایشور کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر (مثالی مدرس) کے ایوارڈ برائے سال 2018 – 19سے نوازہ گیا ۔

ریاستی وزیر کے ہاتھوں محمدیوسف علی کو شال اڑھاکر میمونٹو‘ توصفی سند عطا کرکے تہنیت پیش کی گئی اور ‘ دس ہزار روپیوں کا چیک بھی عطا کیا ۔اس موقع پر صدر نشین اُردو اکیڈمی تلنگانہ ڈاکٹر مولانا رحیم الدین انصاری ‘ سکریٹری ڈائرکٹر اُردو اکیڈمی ڈاکٹر محمد غوث ‘اور دیگر موجودتھے۔

 

یہ بھی پڑھیں ❇️ ممتا بنرجی‘ جاوید اختر ‘ شبانہ اعظمی کی ملاقات پر کنگنا کا خطرناک اور متنازعہ پوسٹ

 

محمد یوسف علی ایک فرض شناس معلم ہیں اور انھیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جانے پر اساتذہ بردار ی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
ایوارڈ سے نوازے جانے پرمحمد اقبال علی‘ محمد مسعود علی ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر‘ شیخ نسیم احمد صدر مدرس‘ ‘ شیخ معراج احمد اقبال‘ شیخ عبدالسلام ‘ مولانا شیخ خلیل احمد‘محمدعارف‘  مہناج احمد‘ منصور علی ‘ وہاج احمد‘ صمیم احمد‘ محمد شفیع‘ مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی‘ قاسم علی بیگ‘ صمدانی‘ محمد علی‘ عبدالکریم‘ عبدالحفیظ‘ عبدالروف‘ خواجہ سراج الدین‘ محمد خطیب الدین‘محمد شجیع الدین اختر‘ محمد جلال الدین‘ ریاض الدین ماما‘ محمد مصطفی کمال ‘محمد نجم الدین ٹیچر‘ محمد امتیازالرحمن  صدر مدرس‘محمد افتخار خان صدر مدرس‘  محمد غوری‘ مبین‘ محمد نیازاور دیگر اساتذہ برادرینے نے مبارکباد دی