محکمہ طب و صحت جگتیال میں مختلف عہدوں پر بطور آؤٹ سورسنگ پر تقرارت

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:17؍اگسٹ
(زین نیوز)
ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب وصحت نے اپنے صحافتی بیان میں کہا محکمہ طب ،جگتیال میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی مخلوعہ جائیداد پر بطور کنٹراکٹ اور فارماسسٹ،گریڈ -2 /لیاب ٹکنیشین گریڈ -2 کی جائیداد پر بطور آؤٹ سورسنگ تقرری کیلئے اہلیت رکھنے والے خواہشمند امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔
درخواست فارم اور اعلامیہ کی تفصیلات ضلع جگتیال کے سرکاری ویب سائیٹ https://jagtial.telangana.gov.in سےحاصل کی جاسکتی ہیں۔اہل امیدوار پر شدہ درخواست فارم کے ساتھ تما م ضروری اسنادکی معہ صداقت نقل منسلک کرتے ہوئے 17/اگسٹ/2021 تا 23/اگسٹ/2021 سے قبل ضلعی دفتر برائے محکمہ طب ،جگتیال میں داخل کریں ۔