کاما ریڈی :8؍ستمبر
(پریس نوٹ)
حافظ محمد عبدالعزیز منیری استاد مدرسہ ھذا کی اطلاع کے مطابق مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ ضلع میدک میں جناب الحاج شیخ عباس صاحب (ممبئی) معتمد مدرسہ ہذا کی مدرسہ تشریف آوری کے موقع پر طلباء قدیم ومحبان مدرسہ پہونچ کر ملاقات کی۔ مدرسہ کی تعلیمی، تعمیری اور دعوتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے،کے سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال و مشاورت ہوئی الحاج جناب محمد انور صاحب دامت برکاتہم کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے آپ کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا،
اس موقع سے طلباء قدیم کی جانب سے حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الہدی اندرا نگر کالونی کاماریڈی وجناب حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے جناب الحاج شیخ عباس صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے آپ کی دیرینہ خدمات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا،

آخر میں سرپرست مدرسہ حضرت مولاناالشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم کی کلی صحت یابی کے ساتھ جملہ متعلقین مدرسہ کے لئے دعاء کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح حضرت مولانا سید اکبرالدین صاحب رحمت اللہ علیہ وجناب الحاج شیخ امام صاحب ونور محمد صاحب وجناب اسعد بھائی ونواب علی خان صاحب میدک کے لئے دعاء مغفرت ورفع درجات کے لئے دعاء کی گئی
حافظ محمد عمار حلیمی نے مہمانوں کا استقبال کیا