مدھیہ پردیش میں بس کنال میں گرنے سے38؍مسافر ہلاک

تازہ خبر قومی

مدھیہ پردیش:16؍فروری
زین نیوز
مدھیہ پردیش ریاست میں آج پیش آئے ایک المناک واقعہ میں 38 ؍مسافر وں کی موت واقع ہوگئی تفصیلات کےمطابق مدھیہ پردیش میں سدھی سے ستنا جاری 60مسافروں پر مشتمل بس کا توازن کھونے کے بعدکنال میں جا گری جس کی وجہ سے بس میں سوار مسافر غرق ہوگئے بتایاجا تا ہے کہ ان میں 38مسافروں کی موت واقع ہوگئی38 مسافروں کی لاشیں برآمدکرلی گئیں ہیں جبکہ‘ تیراکوں کی مدد سے 7مسافروں کوبچایا لیا گیا دیگرمسافروں کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بس سدھی سے ستنا جارہی تھی کہ ڈرائیور نے بس کاکنٹرول کھودیا جس کے بعد بس بے قابو ہوکر کنال میں جا گری گئی۔ ہلاک شدگان میں طلبہ ، خواتین اور سن رسیدہ افرادشامل ہیں واقع کی اطلاع کے ساتھ انتظامیہ نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ‘غوطہ خوروں‘ کرین کے مدد سے بس اور مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بانا ساگر کنال سے پانی کو سہوال کنال میں چھوڑ کر امدادی سرگرمیوں کاآغاز کردیا گیا ہے وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ضلعی کلکٹر کو ہدایت دی کہ بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے سرکار کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو  پانچ لاکھ روپے سرکار کی جانب سے بطور معاوضہ دیا جائے گا