کورٹلہ کے مرحوم شیخ چاند مدرس کے افراد خاندان کو1؍لاکھ 25ہزار کی مالی امداد
کورٹلہ: 18؍جون
(زین نیوز)
شیخ چاند مدرس جو تبلیغی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور اپنی زندگی سادگی سے گزارتے تھے حالیہ چند دنوں قبل انتقال کرگئے۔انکے انتقال کی خبر سن کر اور انکی معاشی حالت سے واقفیت حاصل کرتے ہوہے ال مدینہ کالج محبوب نگر کے بی۔ایڈ1993.-1994بیاچ کے ساتھی شیخ چاند مرحوم کے مکان محلہ بلال پورہ کورٹلہ پہنچ کر مرحوم شیخ چاندکے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوےپرسہ دیا۔اور شیخ چاند کی موت پراپنے دکھ کا اظہارکیااورکہاکہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم آپکے ساتھ ہیں
اس موقع پر ضلع محبوب نگر کے بی ایڈ کالج کے چیرمین ٹی ایم محبوب ‘نائب چیرمین ڈاکٹر محمود ‘اختر ہاشمی محمدضمیر جاویداحمد محمد سلیم محمد علیم الدین محمداظہرنے مدینہ کالج بی ایڈ محبوب نگر کی جانب سے جمع کردہ۔ 1,52,126مالیت کی رقم کا چیک شیخ چاند مرحوم کے بڑے فرزند کے حوالہ کیا
۔شیخ چاند کی اہلیہ نے تمام افراد کا جنہوں نے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں مالی تعاون کے ذریعہ انکے خاندان کی مدد کی اظہار تشکر کیا۔
شیخ چاند ٹیچر مرحوم کے بی۔ایڈ کے ساتھیوں کا جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا کرتے ہوے ایک اچھی نظیر قائم کی ہے۔ اس اقدام کی مسلماناں کورٹلہ کی جانب سے کافی سہرانا کی جارہی ہے