جگتیال26؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
گلہ پلی ایس ائی مسٹر بی جیون نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ جگتیال ضلع کے ویلگاٹور منڈل کے کنڈہ پور ایک شخص مرغی کی بازی کے دوران حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی تحقیقات کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کے ایک حصہ کے طورمرغ کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے مزید یہ کہ مرغ کی حفاظت کے لئے پولٹری فار م میں رکھا گیا ہےمرغ کوحراست میں لینا یا پھر مرغ کو لاک آپ میں بند کرنے سے متعلق شوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اور اشاعت میں لائی گئی خبروں کو فرضی قراردیا اور مشورہ دیا کہ اس طرح کی فرضی خبریں پھیلانے گریز کرے‘سوشیل میڈیا ’ واٹس ایپ گروپ او رفیس بک پر
اسطرح کی فرضی خبر پوسٹ کرنے والے افراد‘ اور گروپس اڈمن کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کاانھوں نے انتباہ دیا۔