مسجد حلیمہ جمال احمد پورہ کورٹلہ کی انتظامی کمیٹی کا انتخابات

بین الریاستی تازہ خبر

کورٹلہ: 11/جون
(زین نیوز)
انتظامی کمیٹی مسجد حلیمہ جمال احمد پورہ کورٹلہ کے انتخابات کا بعد نماذ جمعہ احاطہ مسجد میں جناب محمد رفیع اعجاز اسکول اسسٹنٹ انعقاد عمل میں آیا۔
جس میں بحیثیت صدر جناب محمد حسن الدین موظف ڈپٹی انجینئر پنچایت راج محکمہ،جبکہ نائب صدر کیلئے جناب محمد یوسف قادری (پان مرچنٹ)،معتمد کیلئے محمد جہانگیر احمد چاند سینئر جرنلسٹ و صدر نشین اسکول مینجمنٹ کمیٹی گورنمنٹ ہائی سکول کورٹلہ،خاذن کیلئے محمد جاوید کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔
جبکہ اراکین شعوری کے طورپر محمد چاوش،محمد معین الدین،محمد اسماعیل،محمد شکیل،محمد باشو،محمد فاروق،محمد رفیع،محمد سمیرالدین قدیر،محمد سہیل،عبدالجبار،سمیر خان،سمیرنعیم،کا انتخاب عمل میں آیا
اس موقع پر مصلیحان مسجد نے نو منتخبہ صدر،نائب صدر،معتمد و اراکین کو مبارکباد پیش کی۔انتخابی اجلاس کو مولانا عبدالرحیم طارق اسعدی نے مخاطب کیا۔جبکہ اختتام مولانا احمد عبداللہ قاسمی کی دعا پر ہوا۔

مسجد حلیمہ جمال جوکہ شہر کے نواحی علاقےاحمد پورہ (بلال پورہ) میں ذیر تعمیر ہے۔اور پلرس پر مسجد کا چھت ڈالا گیا ہے جبکہ مسجد کے دیگر تمام کام جوں کے توں برقرار ہیں۔صدر مسجد کمیٹی جناب محمد حسن الدین نے اہل خیر حضرات سے مسجد کے تعمیراتی کاموں میں مالی تعاون کے علاوہ سلاخ،سمنٹ،ریت،اینٹ، سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔مزید تفصیلات کیلئے 9700855786,9849595457 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے