مسلم خواتین کا اغوا اورعصمت دری کرنے کی دھمکی

تازہ خبر قومی

مسجد کے روبرو مہنت بجرنگ منی داس کی اشتعال انگیز تقریر
خاموش تماشائی نہ بنیں۔فوری کارروائی کریں ۔خواتین کمیشن
نئی دہلی :8؍اپریل
(اے این ایم ایس)
اترپردیش کے سیتا پور ضلع میں منعقد شوبھا یاترا کے دورانمہارشی شری لکشمن داس اُداسین آشرم کے مہنت بجرنگ منی داس کی ایک متنازعہ شخصیت منظر عام پر آگئی ہے۔ مہنت نے ہندو لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر مسلم خواتین کا اغوا اور ان کی عصمت دری کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ اس دوران وہاں موجود لوگ تالیاں بجاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ سیتا پور کے خیر آباد میں نوراتری اور ہندو نئے سال کے موقع پر یہ جلوس نکالا گیا تھا۔ جیسے ہی یہ جلوس خیر آباد مسجد کے قریب پہنچا مہنت نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ تقریرشروع کر دی۔ اور دھمکی دی کہ اگر کسی ہندو عورت کو کوئی مسلمان مرد چھیڑتا ہے تو وہ اس کمیونٹی کی عورت کی عصمت دری کریں

https://twitter.com/TheMusl93088079/status/1512174025749012484

مہنت کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوپی پولس نے تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کو کہا ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد قومی خواتین کمیشن نے بھی ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خواتین کے قومی کمیشن نے یوپی کے ڈی جی پی کو خط لکھا ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جمعہ کے روز کہا کہ ایک خاص کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ متنازعہ بیان دینے والے لوگ عوام میں قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم نے آج یوپی کے ڈی جی پی کو لکھا ہے اور میں ذاتی طور پر ان کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانے جا رہی ہوں۔

چاہے وہ مذہبی بزرگ ہوں یا کوئی بھی، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ریکھا شرما نے مزید کہا کہ ہم ایسی شکایات کو بار بار لے کر پولیس کے پاس لے جا رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں۔

سیتا پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو ڈکشٹ نے کہا، "خیرآباد قصبے میں نفرت انگیز تقریر کے وائرل ویڈیو پر مہنت بجرنگ منی داس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے