22؍جنوری :
زین نیوز
کہتے ہیں کہ جہاں بُرے وقت میں اپنے تو اپنے سایہ بھی ساتھ چھور دیتا ہےوہیں قدرت کا بھی عجیب انتظام ہے کہ انسانیت اٹھ کھڑی ہوجاتی ہے ایسے وقت میں ذات پات طبقہ کی پراوہ کیے بغیر انسانیت کے جیالے اپنے خدمات کے ذریعہ ایک مثال قائم کرتے ہیں ایسا ہی متاثر کن واقعہ جگتیال میں دیکھنے میں آیاجہاں مسلم نوجوانوں نے اپنی خدمات کے ذریعہ اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ پیش کیا تفصیلات کے بموجب ہفتہ واری جمعرات بازار میں ہندو طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک ضعیف خاتون کو بے یار و مدد گار ایک دوکان کی شیٹر کے باہر سردی میں کپکپاتی ہوئی دیکھا دی۔جس کو دیکھ ان مسلم نوجوان کا دل نہ رہا اس پر انھوں نے اس معمرخاتون کے پاس پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔مذکورہ لاچار خاتون نے اپنی ببتا سناتے ہوئے بتایا کہ اسکے ارکان خاندان نے یکاو تنہا چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی ہے ‘ شہبارآن لائن او رمحمد عارف نامی نوجوانون نے ساری تفصیلات سننے کے بعد بے چین ہوئے اور وہ ٹی آریس اقلیتی لیڈر و کنٹراکٹر خواجہ سلطان الدین احمد کو ‘ اسکی تفصیلات سے واقف کروایا۔بعدازاں ان نواجوں نے معمر خاتون کو اٹھا کر بلدیہ جگتیال کی جانب سے چلائے جانیوالے‘ شہر ی غربت خاتمے‘ بیت المعمرین جو ٹاون ہال نام سے مشہور ہے کو منتقل کیا ۔تاہم مذکورہ ضعیف خاتون کے افراد خاندان کا فی الحال کو ئی اتا پتہ نہ چل سکا۔۔نوجوانوں کے جذبہ انسانیت کی تمام گوشوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے
