جگتیال27؍جنوری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست جگتیال ضلع کے گُلہ پلی منڈل کے منگلہ پور موضع کے حدود میں کل شب قتل کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں ایک نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے بموجب نامعلوم افراد تیز دھاری چاقوں سے گلہ کاٹ دیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔مقتول کی آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے30سالہ شیخ الیاس باشاہ نامی شخص کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔مقول پیشہ سے سینٹرینگ میستری بتا یا گیا ہے جس کی نعش کھیتوں میں دستیاب ہوئی ہے ۔بتایا جاتاہے کہ شیخ الیاس باشاہ نے جگتیال منڈل کے لکشمی پور موضع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی رچائی تھی اور گذشتہ کچھ دنوں سے ان کے درمیان گھریلو جھگڑے چل رہے تھے۔قتل کی واردات کی اطلا ع پر گلہ پلی پولیس نے جائے واردات پہنچ کر حسب ضابطہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ا۔مقتول کی خون میں لت پت نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے جگتیال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق ملزم تاحال مفرور ہے
