آرمور: 26؍فروری
(زین نیوز)
مسلم ویلفیر کمیٹی ویلپور منڈل ضلع نظام آباد کی تشکیل جدید عمل میں آئی جس میں متفقہ طورپر عبدالماجد صدر( اکلور) نائب صدر محمد نعیم الدین ( ویلپور) سکریٹری محمد غوث‘ جنرل سکریٹری عبدالقادر ( بڑگل) خازن عبدالباسط ( نڑ کوڑہ) جوائنٹ خازن محمد حسین کا انتخاب عمل میں آیا۔ یہ اجلاس بعد نماز جمعہ جامع مسجد ویلپور میں منعقد ہوا جس میں ویلپور منڈل کے تمام سیاسی قائدین کے علاوہ مصلیان مسجد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ داران کمیٹی نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جس علاقہ میں مسجد نہیں ہے مسجد بنانا یا بنانے کے لئےکسی کو ترغیب دلانا‘ مساجد میں مکاتب کے قیام کے لئے جدوجہد کرنا‘ مسلمانوں کے باہمی اختلافات کو دور کرنا‘
غریب ونادار مسلم لڑکیوں کے شادی بیاہ کے موقع پر جن چیز وں کی ضرورت پڑتی ہو اسکا نظم کرنا‘ مسلمانوں کی معیشت کو مستخکم کرنا‘بیروزگار مسلم نوجوان لڑکوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنا‘ ہر دیہات میں کمیٹی تشکیل دینا‘یتیموں ‘ بیواؤں‘ مسکینوں کے لئے ماہانا وظائف طئے کرنا‘موسم گرما میں آبدار خانے قیام کرنا‘انسانیت کو فروغ دینا وغیرہ شامل ہیں
نو منتخبہ کمیٹی کے عہدیداران اور ذمہ داران کو حافظ محمد جلال الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بھیمگل’ محمد عبدالمصور رپورٹر رہنمائے دکن بھیمگل،عبدالعزیز ایم پی ٹی سی ویلپور،محمد طاہر بھیمگل، محمد عظمت اللہ سابق ایم پی ٹی سی، محمد انجم علی صدر بھیمگل، محمد جاوید، کے علاوہ اراکین انجمن بھیمگل نے مبارکباددی
