جگتیال 26؍اگسٹ
(زین نیوز)
رتنا پورم پرکاش کو جگتیال ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی مہندر ریڈی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین احکامات میں کل 19 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں‘ جگتیال پر خدمات انجام دینے والے وینکٹ رمنا کو تبادلہ کے ساتھ چیف آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ‘
کریم نگر پولیس کمشنریٹ میں ریزر ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آرپرکاش کو جگتیال پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جگتیال میں حبیب خان سرکل انسپکٹر کے دور میں بحثییت ٹرینی سب انسپکٹر خدمات انجام دیں تھیں ۔ اسکے بعد انھوں نے کچھ عرصہ جگتیال ضلع کے کتھلا پور پولیس اسٹیشن بھی بحیثیت سب انسپکٹر خدمات انجام دیں ہیں ۔

آر پرکاش کو 2017 میں جگتیال پولیس اسٹیشن پر بحیثیت سرکل انسپکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ڈی ایس پی ار پرکاش فرائض کی انجام دہی میں سخت ہیں ایک فرض شناس عہدیدار کے طو رپر جانے جاتے ہیں ۔پرکاش کی پولیس کی کئی اعلیٰ افسران نے تعریف کی ہے ۔
قابل ذکر بات ہے کہ آر پرکاش نے جس وقت گوداری کھنی میں خدمات انجام دیں تھیں اس وقت انھوں نے بیروزگار نوجوانوں ملازمتوں کے حصول کے لئے مفت کوچنگ فراہم کیں ۔ طلباء او رنوجوانو ں میں انھوں نےاچھی ساکھ بنائی ہے۔
جگتیال سرکل انسپکٹر کے طور پر مسٹر پرکاش کو اپنے دور میں بطور سرکل انسپکٹر مؤثر طریقے سےخدمات انجام دینے کا سہرا بھی انکے سر جاتا ہے