نئی دہلی:30؍جون
(زین نیوز؍ایجنسیز)
دارالحکومت دہلی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں چار افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا۔ جس حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی دہلی میں یمنا پار کے شاہدرہ علاقہ میں گزشتہ رات سلنڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہےجس کی وجہ سے آگ پھیل گئی آگ میں جھلس جانے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے کے بعد افراتفری کا ماحول کا چھا گیا۔زخمیوں کو ہیڈگوار ہسپتال میں ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا

محکمہ فائر ڈائرکٹر اتول گرگ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ شاہدرہ کے علاقہ فرش بازار میں پیش آیا۔انھو ں نے بتایاکہ فائر آفیسر کے ان چار افرا د کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور 5 افراد کو وہاں سے بچایا گیا۔واقع کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے نعشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے
