نئی دہلی27؍مئی
(زین نیوز)
پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ کے گھپلہ میں مطلوب مفرور ہندستانی ہیروں کے تاجر میہل چوکسی ڈومینیکا میں پکڑا گیا ہےاور اسے جلد ہی ہندوستان واپس لانے کا امکان ہے۔ مہیل چوکسی پر الزام ہےا نھوں نے اپنے بھتیجے نیرو مودی کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک کیساتھ گھپلہ کیا ہے۔
میہل چوکسی گزشتہ برس جنوری میں ہندستان سے اینٹی گوا ‘فرار ہوگیا تھا اور چھ مہینہ بعد یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اس نے اینٹی گوا ‘کی شہریت حاصل کرلی ہے۔اینٹی گوا حکومت نے مہیل چوکسی کے تمام قانونی اختیارات ختم ہوجانے کے بعد اس کی اینٹی گوا کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے بعد مہیل چوکسی کو ہندوستان حوالے کرنے کی راہ ہموار ہوگئی تھی
ایک دن قبل ہی یہ خبر آئی تھی کہ چوکسی اینٹی گوا ‘ باربوڈا سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہڈومینیکا سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا اورغیر قانونی طور پر کیوبا جانے کی کوشش میں تھا لیکن وقت پر پکڑا گیا ۔
ڈومینیکن حکام نے ملک میں اس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور وہ زیر حراست ہےہندوستان کے حوالے کردیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے یہ بھی بتایا کہ اینٹی گوا ‘ اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براونلی نے کہا ہے کہ ڈومینیکا میں پکڑے جانے والے مفرور ہیروں کے تاجرمہیل چوکسی کو ہندوستان کے حوالے کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم براونی نے کہا ، ڈومینیکامہیل چوکسی کو ہندوستان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اینٹی گوا ‘ حکومت ا چوکسی کو واپس نہیں لینا چاہتی ہے اس طرح سے اس کے لئے ہندوستان واپس بھیجنا ممکن ہوگیا ہے۔ اگر وہ اینٹی گوا ‘واپس آجاتا ہے تو اسے شہری کی حیثیت سے قانونی اور آئینی تحفظ حاصل ہے۔
ڈومینیکن حکومت ‘ اینٹی گوا حکومتیں ہندوستانی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ اینٹی گوا ‘ا کے وزیر اعظم نے کہا "اب ہم اسے واپس نہیں لیں گے۔” اسے ہندوستان بھیجنے کی تیاری کرنی چاہئے۔ ممکن ہے کہ وہ کشتی کے ذریعہ غیر قانونی طور پر ڈومینیکا میں داخل ہوا ہو۔
13500 کروڑ روپئے کے پی این بی گھوٹالے کا ملزم چوکسی جنوری 2018 میں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا
