مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر بم سے حملہ۔ شدید زخمی

تازہ خبر قومی

کولکاتا:18؍فروری
زین نیوز ڈیسک
حکومت مغربی بنگال کے وزیر محنت مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن کے قریب ہوئے بم دھماکے میں بری طرح زخمی ہوئے ہیں انکے بائیں بازو اور پاؤں میں شدید زخم آئے ہیں۔موصولہ اطلاعات مطابق پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لئے وہ کولکاتا کے لئےروانہ ہو رہے تھےمرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن  ٹرین میں سوار ہونے کے لئے اسٹیشن پر پہنچنے جیسے ہی وہ اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہونے کے بعدٹرین کی طرف پیدل جا رہےکہ کچھ نامعلوم افراد نے دیسی بم کے حملے کیے۔یہ حملہ دو نمبر پلیٹ فارم پرہوئے۔ جس کے نتیجے میں ذاکر حسین بری طرح زخمی ہو گئےا ن کے بائیں بازو اور پیر میں شدید زخم آئے ہیں جس کے بعد ان کو جنگی پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، حالت بگڑتے دیکھ ان کو وہاں سے مرشدآباد میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور دیر رات ان کو علاج کے لئے کولکاتا لایا گیا ہے۔وزیر صحت کے ہمراہ انکےتقریباً 13 کارکن بھی بم دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں بتایا گیا ہے وزیر کی گاڑی کے پاس بھی کئی دھماکے ہوئےمرشدآباد ضلع ترنمول کانگریس کے صدر ابو طاہر کا کہنا ہے کہ سیاسی رنجش کی وجہ سے ریاستی وزیر ذاکر حسین پر حملہ کیا گیا ہے۔ ان کے قتل کے ارادے سے اسٹیشن کے قریب بم اندازی کی گئی ہے۔ی جے پی قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اورپردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھرینے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اس حملے کی ہم مذمت کرتےہوئے کہاکہ ریاست میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انھو ں نےبی جے پی کی طرف سے بھی امن و امان کو لیکر سوال اٹھائے گئے ہیں۔