مفتی عبدالمغنی مظاہری کا انتقال۔ جنوبی ہند کا علمی و ملی خسارہ

تازہ خبر مذہبی

جنوبی ہند کا علمی وملی خسارہ

ّمختلف تنظیموں کی جانب سے ایصال ثواب و دعاء مغفرت کا اہتمام

پریس ریلیز
جنوبی ہند کی بزرگ شخصیت علم وعمل کے کوہ ہمالیہ اتباع سنت وپیکر عزیمت کے مجسم مایہ ناز عالم دین علاقہ دکن کی برگزیدہ ذات گرامی حضرت مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صاحب علیہ الرحمہ کی وفات ملت اسلامیہ بالخصوص ریاست تلنگانہ اور شہر حیدرآباد کے مسلمانوں کا عظیم علمی وملی خسارہ ہے آپ انتہای وسیع الظرف وکشادہ دل انسان تھے

عوام وخواص میں اللہ پاک نے بے انتہاء مقبولیت عطاء فرمای تھی آپ کی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع وعریض رہا سیاسی سماجی ملی فلاحی دینی وعلمی نظام کے علاوہ خانقاہی نظام سے بھی آپ نے عوام وعلماء کو جوڑے رکھا تھا حلقہ احباب میں باسلیقہ وصاحب الراے جانے اور سمجھے جاتے تھے اللہ پاک نے کم وقت میں آپ سے بہت زیادہ کام لیا پورے خلوص ومحبت اور دلچسپی کے ساتھ مسائل کی یکسوی اور اپنے تلامذہ ومریدین کے حالات کی دریافتگی اور ان کا جل تلاش کرنا یہ آپ کا ایک ممتاز وصف تھا ہر کس وناکس آپ سے وابستگی کو خوش قسمتی تصور کرتا اور آپ ہر ایک کو وقت دیتے بطور خاص کام کرنے والے علماء کی ہمت افزای وقدردانی فرمایاکرتے تھے نوفارغ علماء کو کام پر لگانا اور کام کی شکلیں بتاکر راہیں ہموار کرنا آپ کے لےء بہت آسان امر تھا ہرایک دینی واصلاحی تربیت بھی بہت سیدھے سادھے انداز ومزاج سے فرمایا کرتے تھے یہی وجہ ہیکہ شہر میں کام کرنے والی ہر تنظیم اور جماعت آپ سے وابستہ تھی مجلس تحفظ ختم نبوت مجلس علمیہ مدارس ومساجد جمعیۃ علماء محاکم شرعیہ دینی تعلیمی بورڈ ودیگر کارگر جماعتوں کے آپ سربراہ تھے

گذشتہ چندماہ سے آپ کی طبعیت کی ناسازی کی اطلاع پر مختلف ریاستوں میں دعاء صحت کی اپیل اور گذارشات ہورہی تھی اور آپ کے چاینے والے متعلقین ومنتسبین بے چین وبے قرارتھے لیکن 18/اگسٹ شاید آپ کا وقت موعود تھا آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا اور ہم سب کو چھوڑ کر اس دارفانی سے دارباقی کی جانب رخصت ہوچلے قرب وجوار اور مختلف ریاستوں سےہزاروں فرزندان توحید نے نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوے سپرد خاک کیا ہم شہر یان نظام آباد علماء وعوام سب ہی آپ کے لواحقین بطور خاص برادرمولانا عبدالقوی صاحب اورنوجوان عالم دین فرزند ارجمند مولانامحمد میاں قاسمی واہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوے بارگاہ خداوندی میں دعاء مغفرت وایصال ثواب کرتے ہیں اللہ پاک مفتی صاحب مرحوم کو جنۃ الفردوس میں جگہ عنایت فرماے پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرماے اور امت مسلمہ کو آپ کا نعم البدل نصیب فرماے
آمین

اس موقع پر جمعیۃ علماء نظام آباد کے ذمہ داران مولاناسید سمیع اللہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولانا اسماعیل عارفی نصیرالدین لکچرار افضل الدین ایم بی ایم عنایت علی افروز وسیم احمد خان ارشد علی قاسمی کے علاوہ مانووتہ پبلک سیوا اراکین حافظ محسن مولانا ابراہیم ندوی حافظ معز مفتی عبدالمبین قاسمی مولاناابرار قاسمی اسی طرح شہر کا مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم کے اساتذہ وجملہ ٹرسٹیز مولاناآصف حافظ فیاض حافظ عبدالرحمان مولانا عاطف مولاناعبدالصمد مفتی سہیل مفتی زبیر مفتی محمود حافظ عبدالولی ودیگر نے اپنے گہرے رنج وصدمہ کا اظہارکیا نیز ادارہ تنظیم الکاتب میں طلباء کے ہمراہ اساتذہ کرام حافظ راشد حافظ عامر حافظ فرقان نے ختم قرآن وایصال ثواب کا اہتمام کیا