ملعون وسیم رضوی کی درخواست سپریم کورٹ میں خارج۔ پچاس ہزار جرمانہ عائد

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:12؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سپریم کورٹ کے ذریعہ کچھ آیات کو قرآن مجیدسے ہٹانے کے لئے درخواست کرنے والی درخواست کو آج خارج کردیا گیا ، جس میں درخواست گزار کو "غیر سنجیدہ” درخواست داخل کرنے پر 50،000 ہزار جرمانہ کےساتھ مقدمہ خارج کر دیا۔

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی درخواست کرتےسپریم کورٹ دائر کردہ درخواست کو جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے رٹ پٹیشن کو خارج کرتے ہوئےپچاس ہزار روپئےجرمانہ عائد کیا

آج سپریم کورٹ کے جسٹس روہنٹن فالی نریمن پر مشتمل بنچ جس میں جسٹس بی آر گاائی اور ہریشکیش رائے بھی شامل ہیں نے اس کیس کی سماعت کی اور بنچ نے رٹ پٹیشن کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ "یہ قطعی غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہےاسکو بالکل غیر سنجیدہ” قرار دیا۔

وسیم رضوی کی طرف سے پیش سینئر ایڈووکیٹ آر کے رائیس زادہ کے دلائل پربنچ مطمئن نظر نہیں آیامزید کسی بحث کےپچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردیا۔
واضح رہے کہ ملعون وسیم رضوی نے قرآن کی کچھ آیات ملکی خودمختاری ، اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے26؍آیاتوں کو قرآن مجید سے حذف کرنے کے لئے سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے قبول کیا تھا

رضوی کی عرضی میں کہا گیاتھا کہ ان آیات میں انسانیت کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا گیاہے اور یہ مذہب کے نام پر نفرت ،قتل، خون خرابہ پھیلانے والا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ آیات دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے۔

رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہا کہ یہ قرآنی آیات مدارس میں بچوں کو پڑھائی جارہی ہیں ، جو ان کی بنیاد پرستی کا باعث ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی ان 26 آیات میں تشدد کی تعلیم دی گئی ہے