ملک میں ایک بار پھر کورونا معاملات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائدمتاثر

تازہ خبر قومی
نئی  دہلی :30؍جولائی
(زیڈ این ایم ایس)
ملک میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20,408 نئے مثبت معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,40,00,138 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن سے مزید 44 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,26,312 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ روز کورونا کے 20 ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے اور انفیکشن سے 32 افراد کی موت ہو گئی۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1997 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 80,43,519 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن سے چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,48,097 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے کہا، "انفیکشن کے نئے معاملات میں، پونے خطے میں سب سے زیادہ 640 نئے کیس
رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ممبئی ریجن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 498 نئے کیسز درج ہوئے ہیں

چھتیس گڑھ میں مزید 479 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ لوگوں کی کل تعداد جمعہ تک 11,65,025 ہو گئی ہے۔ ریاست میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ آج 13 افراد کو انفیکشن سے پاک ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے،
جب کہ 615 افراد نے گھر سے الگ تھلگ رہنے کی مدت پوری کی۔ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آج انفیکشن کے 479 نئے کیس سامنے آئے ہیں
تمل ناڈو میں کورونا کے 1,624 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 35,41,231 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات میں کووڈ-19 کے 1128 نئے معاملے سامنے آئے اور تین مریضوں کی انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی۔
 تمل ناڈو کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 38,032 پر مستحکم ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,004 افراد کے انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 34,89,689 ہو گئی ہے۔ اس وقت تمل ناڈو میں کووڈ-19 کے 13,510 مریض زیر علاج ہیں۔