ملک میں مستقبل کا خوف، مہنگائی کا خوف اور بے روزگاری کا خوف بڑھ چکا ہے

تازہ خبر قومی
بی جے پی اور آر ایس ایس  ملک کو تقسیم کر رہی ہے
میڈیا اور صنعت کاروں کے بغیر مودی وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔راہول گاندھی
نئی دہلی : 4؍ستمبر
(زین نیوزڈیسک)
مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ پر گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کے سلسلے میں آج دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی 7 ستمبر سے کنیا کماری سے کشمیر تک اپوزیشن پارٹی کی 3500 کلومیٹر طویل ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے پہلے منعقد کی گئی تھی، جہاں سے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل پر مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔
اس پروگرام میں راہل گاندھی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید کا نشانہ لگایا اور اسٹیج سے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا اور کہا، ‘ملک میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ماحول خراب ہوگیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ملک میں نفرت بڑھی ہے اور حکومت ملک کے دو بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

میڈیا اور صنعت کاروں کے بغیر نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا دشوار تھا انکے بغیر وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں سکتے تھے یہہ بات کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ‘مہنگائی پر ہلہ بول’ ریلی میںکے دورا ن کہی ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
راہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی جی وزیر اعظم ہیں، لیکن دو صنعت کاروں کی حمایت کے بغیر، وہ وزیر اعظم نہیں رہ سکتے، میڈیا کی حمایت کے بغیر، وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔
تمام آئینی ادارے دباؤ میں ہیں، یہ حکومت ان پر حملہ کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، میڈیا کو دو صنعتکاروں کا کنٹرول ہے۔ گاندھی نے کہا کہ اس خوف اور نفرت کا فائدہ کس کو مل رہا ہے۔ کیا غریب آدمی کو فائدہ ہو رہا ہے؟ ہندوستان کے  صنعت کاروں اس کا پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ باقی صنعت کاروں سے پوچھ لیں، وہ بھی بتائیں گے کہ صرف دو افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ سب کچھ ان دو لوگوں کے ہاتھ میں جا رہا ہے۔
اہول گاندھی نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (ایس ایس ایس) کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نفرت پھیلا کر ہندوستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے، ملک میں نفرت اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جس کے دل میں خوف ہوتا ہے اس کے دل میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ جو ڈرتا نہیں اس کے دل میں نفرت پیدا نہیں ہوتی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مستقبل کا خوف، مہنگائی کا خوف اور بے روزگاری کا خوف بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نفرت بڑھ رہی ہے۔ نفرتوں سے لوگ تقسیم ہوتے ہیں اور ملک کمزور ہو جاتا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈر ملک کو تقسیم کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر ملک میں خوف اور نفرت پیدا کر رہے ہیں
راہل گاندھی نے ‘مہنگائی پر ہلہ بول ریلی میں یہ بھی کہا کہ اب اپوزیشن کے پاس عوام میں جانے اور براہ راست بات کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے، اسی لیے کانگریس 7 ستمبر سے ‘بھارت جوڑو یاترا نکالنے جا رہی ہے۔ . نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو سمجھنا چاہئے کہ وہ (راہول) ای ڈی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ای ڈی اور سی بی آئی اپوزیشن کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف لگائی جاتی ہے۔
 میں نریندر مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی ای ڈی سے نہیں ڈرتا۔ آپ 55 گھنٹے پوچھ گچھ کرتے ہیں، 100 گھنٹے کرتے ہیں، 200 گھنٹے کرتے ہیں، پانچ سال کرتے ہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو ملک نہیں بچے گا
کانگریس کے سابق صدر نے الزام لگایا کہ مودی جی نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اس سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس کا فائدہ چین اور پاکستان کو ہوگا۔ نفرت بھارت کو کمزور کرے گی۔ نریندر مودی جی نے ہندوستان کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا، نریندر مودی جی کا نظریہ کہتا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنا ہے اور اس کا فائدہ چند لوگوں کو دینا ہے۔ ہمارا نظریہ کہتا ہے کہ یہ ملک سب کا ہے اور اس کا فائدہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے دکانداروں کو ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق، یو پی اے حکومت نے 10 سالوں میں 27 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، لیکن نریندر مودی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں کو دوبارہ غربت میں دھکیل دیا