ملک میں کورونا کا قہر ، ایک ہی وقت میں 2 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، 2.95 لاکھ نئے کیس درج

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:12؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں کورونا کا قہر تیزی کے ساتھ بڑھتا ہی جارہا ہے اسکی رفتار رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہ دن بہ دن پھیلتا ہی جارہاجارہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی وقت میں ، ملک میں 2؍ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کل معاملات 1.50 کروڑ سے زیادہ تک پہنچ چکے ہیں۔ صرف پندرہ دن کے اندر تقریبا 25 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 19 دسمبر کو ملک میں کورونا کیسز ایک کروڑ تک پہنچ گئے تھے۔ جھارکھنڈ ، دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،59،170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے
چھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زیادہ اموات
منگل کو بھارت میں کورونا کے 2.95لاکھ سے زیادہ نئے واقعات کی اطلاع ملی ہے ، جو کسی بھی ملک کے ذریعہ ریکارڈ ہونے والا دوسرا سب سے بڑا روزانہ کیس ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، پچھلے 24 گھنٹوں میں اس وبا کے پھیلنے کے سبب 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔