حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت۔رکن قانون ساز کونسل کے کویتا
تلنگانہ بھون میں خون کا عطیہ کیمپ
حیدرآباد:17؍اگست
(زین نیوز)
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، بے روزگاری اور فرقہ واریت ہے۔ جب سیاسی نظام ان کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا تب ہی ہندوستان ترقی کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہارایم ایل سی کے کویتا نے کیا تلنگانہ بھون میں منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے خون کا عطیہ دیا۔
سوتنتر بھارت وجروتساالو کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر بدھ کو شہر کے مختلف حصوں میں خون کے عطیہ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) ایم ایل سی کے کویتا نے بھی دیگر عطیہ دہندگان کے ساتھ تلنگانہ بھون میں خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل نظام آباد مسز کے کویتا نےمخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت، بے روزگاری اور فرقہ واریت ہے۔ جب سیاسی نظام ان کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا تب ہی ہندوستان ترقی کر سکتا ہے۔ لوگ گمراہ ہونے بچیں گے،آج ملک میں حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے
نہوں نے مزید کہا کہ ملک سے اگر غربت، بیروزگاری اور مذہبی تعصبیت کا خاتمہ کردیا جائے تو آزادی کے 100 سال مکمل ہونے سے قبل ہمارا ملک عالمی سطح پر نا قابل تسخیر طاقت کا حامل بن جائےگا۔رکن کونسل نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کی مثبت تبدیلی کے لائحہ عمل کو قطعیت دیں۔
انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں جن اسکیمات کو نافذکیاہے ان اسکیمات کو ملک بھر میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو یہ سونچنا چاہئے کہ موجودہ حالات کو کیسے بدلا جائے۔
ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی کے لیے از سر نومحنت کرنی چاہئے۔ٹی آر ایس قائد نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیمات کوفری بی بتا کرمستحقین کا مذاق نہ اڑائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غرباء و مستحق افراد کی ترقی میں ان کی مدد کرے۔ کویتا نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے متعارف کی گئی اسکیمات پرمرکز کی تنقید درست نہیں ہے
انہوں نے خون کا عطیہ پر کہاکہ عطیات میں سب سے بہترین عطیہ خو ن کا عطیہ ہے جس کسی ضرورت مند کی جان کا تحفظ ہوتا ہے اور ہنگامی ضرورت پر انسانوں کی جان بچاتا ہے اور ایک انسان کی جان بچانا انسانیت کا فعل ہے‘ خون کا عطیہ دینے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے
تلنگانہ بھون میں منعقدہ خون کے عطیہ کیمپ میں سواتنتر بھارت وجروتساوالو کمیٹی کے چیرمین کے کیشاوا راؤ، میئر جی وجیہ لکشمی، خیریت آباد کے رکن اسمبلی دنم ناگیندر اور دیگر نے شرکت کی۔
دریں اثنا، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار آزادی کپ اسپورٹس ٹورنمنٹ کی تیاری کررہے ہیں جو جمعرات کو جی ایچ ایم سی ملازمین اور نوجوانوں کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ی وجئے لکشمی ‘رکن اسمبلی دانم ناگیندر‘اور دیگر موجودتھے