ممبئی کی لوکل ٹرین خواتین کے درمیان مارپیٹ

تازہ خبر قومی وائرل خبریں
 ٹرین کا ڈبہ دنگل میں تبد یل ۔مداخلت پر خاتون  پولیس کانسٹیبل  بھی زخمی۔ ویڈیو وائرل 
ممبئی:۔ 7 اکتوبر
(انٹر نیٹ ڈیسک)
مہاراشٹر : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ہونے والے واقعات کی ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں نوراتری کے دوران لوکل ٹرین میں گر باکھیلنے والی خواتین کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی لیکن آج ہم آپ کو اس ویڈیو کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ۔جو اس کے بالکل بر عکس ہے ۔ اس ویڈیو میں خواتین ایک دوسرے کو خوب مارتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ۔
معلومات کے مطابق نئی ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں سوار خواتین کے درمیان نشست کیلئے جھگڑا زبردست ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خواتین کیلئے محفوظ ٹرین کا یہ ڈبہ کسی دنگل کا منظر پیش کرنے لگا
 ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے ایک خاتون سیٹ پر بیٹھی خواتین کو مارتی ہوئی نظر آتی ہے ، پھر آہستہ آہستہ یہ لڑائی خوفناک شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ ویڈیو میں دونوں خواتین آپس میں لڑتے ہوئے ایک دو سرے کے بال کھینچتی نظر آرہی ہیں ۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود ایک خاتون پولیس کانسٹیبل مداخلت کی کوشش کی تو وہ زخمی ہوگئی کیونکہ کچھ خواتین نے اس پر حملہ کر دیا تھا

https://twitter.com/BHARATGHANDAT2/status/1577986664453926912

لڑائی کیوں ہوئی ؟ور حقیقت ، ایک خاتون اور اس کی پوتی ، جو تھانے کی لوکل میں سوار ہوئی تھی اور ایک اور خاتون جس نے کو پر کھیرانے میں ٹرین پکڑی تھی ، سیٹ خالی ہونے کا انتظار کر رہے تھے ۔ جس کے بعد تر بھےسٹیشن پر ایک سیٹ خالی ہوئی ، اسی سیٹ پر لڑائی شروع ہوگئی
 خاتون پولیس کانسٹیبل دونوں خواتین کے حملہ کے دفاع میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوگئی ۔ فی الحال دونوں خواتین نے واشی ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے ۔
 واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی آر پی) کے انسپکٹر سمبھا جی کنارے کے مطابق لڑائی کی وجہ تر بھے اسٹیشن کے قریب ایک سیٹ پر تین خاتون مسافرین کے درمیان سیٹ کے لئے سبقت لے جانا تھا۔اس کے بعد معاملہ جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا کیونکہ مزید خواتین اس معاملہ میں شامل ہوگئیں