ممبرسازی کے ذریعہ جمعیۃ علماء کو مضبوط کرنے اور وابستہ ہونے کا بہترین موقع

تازہ خبر تلنگانہ

جمعیۃ علماء کریمنگر کے اجلاس میں مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی کا خطاب
کریم نگر:4؍جولائی
(زین نیوز)
١٩ ذی قعدہ بروز جمعرات مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم مکرم پورہ کریم نگرمیں بعدنمازعشا ٕ جمعیة العلما ٕ کریم نگر کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس مفتی اعتمادالحق قاسمی دامت برکاتہ (صدر جمعیة العلما ٕ کریم نگر) کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔اسکا مقصد اور موضوع ہردوسال میں ایک مرتبہ جمعیةالعلما ٕ ھند کی جانب سے ملکی سطح پرانجام دی جانے والی ممبرسازی مہم کا اس ضلع میں شروعات کا اعلان اور اس تعلق سے عوام میں شعوربیداری کی ترغیب اور اہتمام تھا۔

چنانچہ پروگرام کا آغاز حافط و قاری محمد واسع القرآن کی مسحورکن تلاوت قرآن اور خواجہ مفیض صاحب کے، بارگاہ رسالتﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔بعدہ حافظ ضیا ٕاللہ خان صاحب ناٸب صدرجمعیةالعلما کریم نگر نے مختصرا جمعیة العلما ٕ ھندکا تعارف پیش کیا کہ اسکا قیام 1919عیسوی میں عمل میں آیا اور اس نے کانگریس کے ساتھ مل کر آزادی کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔آزادی کے بعد بھی اس ملک کو سکیولراور جمہوری ملک بنانے کے لیٸے بھرپورکرداراداکیا۔اردوزبان کی اس ملک میں بقا کیلیٸے حتی الامکان کوششیں کیں اور اب بھی اس ملک کے مسلمانوں کے حقوق کیلیٸے جب بھی کسی بھی قسم کی ضرورت پڑتی ہے فورا کمربستہ ہوجاتی ہے اور آوازبلند کرتی ہے

اس کی ایسی ہی خدمات کے بدولت بڑے بڑے نامور لوگ بھی اس کے دفترمیں سر جھکاکر داخل ہوتے تھے پھر مولانا خواجہ فرقان قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیة العلما ٕکریم نگر نے پروگرام آگے بڑھاتے ہوۓ جمعیة العلما ٕ کی خدمات کا مختصراتذکرہ کیا۔فرمایا کہ تقریبا بارہ دیہاتوں میں معلمین کو مقرر کر کے انہیں ماہانہ مشاہرہ دے کر وہاں کے مسلم باشندوں کو بنیادی مذہبی تعلیم سے روشناس کرایا جاتاہے۔خاص طور پر حالیہ لاک ڈاون جس میں معیشت کی کمر ٹوٹ گٸ تھی خوشحال گھرانے تجارت کے ڈھپ ہوجانے کی وجہ سے دو وقت کے کھانے کیلیۓ پریشان ہوگۓ تھے ایسے خستہ حالات میں ان کے درمیان مناسب غلہ پر مشتمل راشن کٹس تقسیم کۓ گیۓ اسی طرح سے پراٸیوٹ ٹیچرس کی بھی بلالحاظ مذھب وملت امداد کی گٸ اسی طرح سے کووڈ سے متاثرہ لوگوں کی حتی المقدور مدد کی گٸ۔

اسی طرح سے ایک سال کی محنت اور جدوجھد کے بعد بیمارحضرات کو گھر سے ہاسپٹل اور ہاسپٹل سے گھر منتقلی کیلیۓ کچھ ہی دن قبل ایمبولنس کا انتظام کیا گیا جو الحمد للہ کامیابی کیساتھ اپنی خدمات حافظ عبدالحکیم صاحب کی سرپرستی میں انجام دے رہی ہےپھر جمعیة العلما ٕ ھند کی ملکی سطح پر جاری ممبرسازی مھم کے تعلق سے گفتگو کی کہ یہ ہردوسال میں ایک مرتبہ منعقد کیجاتی ہے جس میں جمعیة کا ممبر بننے کیلیۓبس یہ کرنا ہوتا ہے کہ ایک ایک فارم گھر کے ہر بالغ مردوعورت کو فل کرنا ہوتا ہے جس میں نام ایڈریس فون نمبر درج کرنا ہوتا ہے اس طرح سے وہ شخص جمعیة سے جڑجاتاہے اور اسکی کم سے کم قیمت ہر ممبر کیلیۓ صرف2 روپے ہے پھر اخیر میں صدارتی خطاب کیلیۓ صدر جمعیة العما ٕ کریمنگر مفتی اعتمادالحق صاحب کو دعوت دی گٸ اور آپ نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیةالعلما ٕ کی اسی ممبرسازی مھم کی اہمیت بیان کی کہ یہ ممبرسازی مہھم کوٸ معمولی اور بے حیثیت مھم نہیں ہے بلکی

جمعیة العلما ٕ کا ممبر بننے کا مطلب یہ ھیکہ جمعیة العلما ٕکے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کے کاز کیلیۓ جو بھی آوازبلند ہوگی اس میں اس ممبر کی بھی آواز شامل ھوگی اس طرح سے جتنے زیادہ ممبر ہونگے اس آواز میں اتنی ہی زیادہ طاقت ہوگی اور اسکی گونج بھی اتنی ہی دورتک سناٸی دےگی اور آج سیاسی پارٹیاں یہی بتلاکر دنیا کے سامنے اتراتی ہیں کہ ان کے اتنے زیادہ ممبر ہیں پھر سامعین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ اس ممبرسازی مھم کی آخری تاریخ 31 جولاٸ ہے لہذا آپ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نہ صرف اپنے گھر کے بالغ مردوعورت کو اس میں شامل کریں بلکہ اپنے حلقہ دوست واحباب کو بھی اس طرف رغبت دلاٸیں پھر اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض آۓ ہوۓ حضرات کا اورخاص طورپر آس پاس کے علاقوں سے تشریف لاکر شامل اجلاس ہونے والے حضرات کا شکریہ اداکیا پھر اخیر میں آپ کی دعا پر اس کامیاب اجلاس کا اختتام ہوا

. اس موقع پر مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب، حافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحب، حافظ محمد صادق علی صاحب نائب صدور جمعیۃ علماء حافظ محمد معظم حسین فیضی صاحب خازن جمعیۃ علماء کریمنگر مولانا محمد عبد المجیب صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء کریمنگر حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب جنرل سیکرٹری سٹی جمعیۃ، حافظ محمد عبد الحکیم صاحب، مولانا محمد مظفر ندوی صاحب، حافظ محمد وسیم الدین صاحب، حافظ محمد فرید الدین امجد صاحب، مولانا محمد عصیم صاحب، مولانا محمد ولی اللہ خان مفکر صاحب، مولانا شیخ عبد االلہ قاسمی صاحب، مولانا محمد اویس فاروق صاحب، مفتی مبشر قاسمی صاحب ، مفتی ابلاغ قاسمی صاحب، مفتی محمد زاہد علی قاسمی صاحب، مفتی محمد ابو طلحہ قاسمی صاحب، مولانا محمد عمر مصطفیٰ قاسمی صاحب، حافظ سید لئیق الرحمن صاحب، حافظ زاہد الزماں صاحب، حافظ سید وصی صاحب، محمد مشتاق صاحب، محمد امتیاز صاحب، محمد جمیل صاحب، محمد وسیم صاحب، مفتی انصار الحق قاسمی صاحب، کارپوریٹر محمد عقیل فیروز صاحب، کارپوریٹر محمد عاطف صاحب، محمد علی خالد صاحب، شیخ حبیب الرحمن صاحب، محمد فصیح الدین نواب صاحب، محمد شعیب اللہ خان صاحب، محمد زہیر صاحب محمد سلمان محی الدین صاحب، محمد ابرار صاحب کے علاوہ مٹ پلی، پداپلی، گوداوریکھنی، سدی پیٹ سے علماء کرام کثیر تعداد میں شریک تھے