ممتا بنرجی کی چیف منسٹر کی حیثیت سے ہیٹرک

تازہ خبر قومی

کولکاتا : 5؍مئی
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتابنرجی نے لگاتارتیسر ی مرتبہ بی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور راز داری کا حلف لیا۔ ریاست کے گورنرجگدیپ دھنکڑ نے محترمہ بنرجی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

کورونا وبا ء کے پیش نظر حلف براداری تقریب کا سادگی کے ساتھ منعقدکی گئی جس میں مخصوص قائدین کو مدعو کیا گیا
مغربی بنگال کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے 292 کے منجملہ 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔

جبکہ بی جے پی صرف77 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔وزیر اعظم نریندرمودی اور امیت شاہ بار بار دوروں کے باوجود بی جے پی کو بر سراقتدار لانے میں نام رہے اور ریاست کی عوام ہندوتوا ایجنڈے کو بُری طرح مستر د کریا۔

 

یہ بھی پڑھیں : کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد ڈیزائنرز کا بائیکاٹ اعلان۔

 

رواج کے مطابق ، وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے قبل پیر کے روز ، بینرجی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف کی "اجتماعی مقابلہ کی بات کہی تھی ، اور کہا کہ کوویڈ 19 بحران کا مقابلہ کرنا پہلی ترجیح ہوگی

“میں صرف ایک اسٹریٹ فائٹر ہوں۔ میں لوگوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہوں تاکہ ہم بی جے پی کے خلاف مضبوط جنگ لڑ سکیں۔ کوئی ہر چیز تن تنہا نہیں کرسکتے ہے اور اس کی اجتماعی کوشش ہونی چاہئے۔

اگر اجتماعی طور پر ہم کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں تو مل کر ہم 2024 کی جنگ لڑ سکتے ہیں۔ لیکن پہلے آئیے ہم پہلے اس کوویڈ بحران کا مقابلہ کریں اور پھر ہم اس پر فیصلہ کریں گے۔
انھوں نے 2024 کے عام انتخابات میںان کے ( ممتا بنرجی )کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ، اب وقت نہیں آیا ہے۔