غازی آباد : 14؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
پولیس اسٹیشن مسوری کے علاقہ کی ڈاسنا مندر میں ایک لڑکے کے ساتھ زدوکوبی کی گئ جس کا ایک سنسنی خیز ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکا مندر میں پانی پینے کی غرض سے گیا تھا ۔
یہ پورا واقعہ غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں پیش آیا ، جہاں ایک مسلم لڑکے کی ہندو ایکتا سنگھ سے موسوم تنظیم کے ایک
کارکن نے نہ صرف پٹائی کی بلکہ پٹائی کے بعد اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے وایرل کردیا۔
یہاں یہ بتانابھی ضروری ہوگاکہ مذکورہ ملزم نوجوان پہلے بھی اپنے کئی تشدد کے ویڈیوز پوسٹ کرچکا ہے ۔اس معاملہ پر ایس پی براۓ دیہی علاقہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا تھا ۔
پولیس نے فورا نوٹس لیتے ہوئےخاطی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ جس کاتعلق ریاست بہار سے ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے
ہوئے کیس درج کرکے ملزم نوجوان کو جیل بھیج دیا ۔پولیس نے اس پورے واقعہ کا تیزی سے نپٹارا کیا تاکہ امن برقرار رہے ۔
سماج میں اس طرح کے غیر سماجی عناصر ہوتے ہیں جو ایسی حرکت کرتے ہیں ۔ اس واقعہ سے کہیں نہ کہیں انسانیت بھی شرمسار ہوتی ہے ۔
چندہندو بھائیوں کا کہنا ہے کہ ایسے غیر سماجی عناصر کی وجہ سے ہی ماحول خراب ہوتا ہے اور اس کو سزا ملنی چاہئے ۔
