حیدرآباد:26؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کے زاویے کی تحقیقات 2017 کے منشیات کیس میں مشہور ہیرو روی تیجا‘ اداکارہ رکول پریت سنگھ ، اداکار رانا دگوبتی ، چارمی کور ‘سمیت 10 اداکاروں کو حیدرآباد ٹالی ووڈمنشیات معاملہ میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہےواضح رہے کہ ناراکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم جس نے رکول پریت سنگھ سے سوشانت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے کی جانچ کی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
تاہم اس معاملے میں رکول کو ملزم نہیں بنایا گیا ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رکول پریت سنگھ کو 6 ستمبر ، رانا دگوبتی کو 8 ستمبر اور روی تیجا کو 9 ستمبر کو حیدرآباد کے ای ڈی دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے ٹالی وڈ کے ٹاپ ڈائریکٹر پوری جگناتھ کو 31 اگست کو طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ روی تیجا کے ڈرائیور سرینواس اور ‘ایف’ کلب کے جی ایم کے طور پر کام کرنے والے ایک نامعلوم شخص کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ انہیں 2 سے 22 ستمبر تک پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔2017 میں چارج شیٹ دائر کی ہے ، تلنگانہ ایکسائز اینڈ پروہیبیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30 لاکھ مالیت کی منشیات ضبط کرنے کے بعد 12 مقدمات درج کیے تھے۔
اس معاملہ میں کئی منشیات سمگلروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 11 مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس معاملے میں کل 8 افراد کو ملزم بنایا گیا ، جن میں سے بیشتر کورئیر بوائز تھے جو منشیات کی ترسیل کرتے تھے۔ بعد میں ، پیسے کے غیر قانونی لین دین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقدمہ درج کیا اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
