منچریال میں کارشعله پوش دولہا اور افراد خاندان معجزاتی طور پرمحفوظ

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد ۔ 6ا گسٹ
 (زین نیوز )
 منچر یال ضلع میں ایک دولہا ،اس کے دوست اور خاندان کے افرادمعجزانہ طور پر بچ گئے جب ایک کار جس میں وہ سفر کر رہےتھے کل کی رات منڈامری منڈل کے اند گولا پیٹ گاؤں میں شعلہ پوش ہوگئی ۔ منڈامری کے سب انسپکٹرمسٹر چندر کمار نے بتایا کہ دولہا جے راجیش جس کا تعلق کمرم بھیم آصف آبادضلع کے کاغذ نگر سے ہے جمعہ کو حیدرآباد میں منڈل کسم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے کار سے سفر کر رہا تھا۔
 اس نے کار کو روکا اور نیچے اترا جوں ہی راجیش اند گولا پیٹ کے قریب سڑک کے اوور برج پر پہنچتے ہی گاڑی سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ پولیس نے کہا کہ راجیش کی چوکسی نے پانچوں کو اپنی جان بچانے میں مدد کی کیونکہ گاڑی سے اترنے کے فورا بعد کارآگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
را جیش اور دلہن کے افراد خاندان نے اس حادثے میں محفوظ رہنے والے پانچوں کے ساتھ راحت کی سانس لی۔ شادی سے متعلق سامان آگ میں جل کر خاکستر ہو گیا۔اس دوران اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں ۔
مندا مری پولیس نے ضابط کی کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔
کار کے اچانک شعلہ پوش ہونے سے شادی کے گھر میں اچانک سراسمیگی کی لہر دوڑ گئی۔وہیں افراد خاندان کے جان لیوا حادثہ میں محفوظ رہ جانے سے راحت کی سانس لی۔کار پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔تاہم دولہا اور اسکے افراد خاندان دوسری گاڑی کا بندوبست کرکے چلے گئے۔