ورنگل کے کارپویٹر اور کارکنوں کی ٹی آرایس میں شمولیت
ورنگل: یکم؍جولائی
(زین نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد سے قبل بی جے پی کو جھٹکہ پر جھٹکے لگ رہی ہیں وہیں بی جے پی کی ریاستی قیادت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں بی جے پی کے کارپوریٹرس اور کونسلرس ٹی آریس میںشمولیت اختیار کررہے ہیں گذشتہ دن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے بی جے پی کے ا کارپوریٹرس کے بعد اب ورنگل میں بی جے پی کے لیے چونکا دینے والی خبر ہے
ورنگل کے بی جے پی کےکارپوریٹر نے اپنے حامیوں کے ہمراہ جمعہ کو حیدرآباد میں مؤخر الذکر ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر کے ٹی آر کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جنہیں ٹی آرایس ورکنگ پریسڈنٹ و وزیر بلدی نظم ونسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا
ورنگل شہر کے 27 ویں وارڈ گووندراجولہ گٹہ علاقہ کے کارپوریٹر چنتاکولہ انیل کمار اپنے بڑے بھائی چنتاکولا سنیل کمار اور اپنے حامیوں کے ہمراہ برسراقتدار پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ان کی شمولیت کے پیچھے ورنگل ایسٹ کے ارکن اسمبلی ننانوپینی نریندر کی کاوشیں تھیں
کارپوریٹر چنتاکولہ انیل کمار نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کو چھوڑ رہے ہیں کیونکہ نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومتکیونکہ وہ تلنگانہ کے ساتھ کررہی ہے جسکی وجہ سے سخت نالاں ہیں کے۔ انیل کمارنے کہاکہ ریاست کی ترقی صرف ٹی آر ایس حکومت سے ہی ممکن ہوگی کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ تلنگانہ کی ترقی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چنتاکولا سنیل تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے بی جے پی پارٹی سے وابستہ ہیں سیاست میں ہیں اور انہوں نے ورنگل سٹی بی جے پی صد کی حیثیت سے حرکیاتی قائدکے طور خدمات انجام دیئے اور شہر میں بی جے پی کے ایک سرگرم رہنما تھے۔
رکن اسمبلی نریندر نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی اور کانگریس کے کئی لیڈران انیل کمار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹی آریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 2021 میں ہونے والے جی ڈبلیو ایم سی انتخابات میں بی جے پی نے 66 وارڈوں میں سے 10 پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ ٹی آر ایس نے 44 پر کامیابی حاصل کی تھی اور میئر کا عہدہ حاصل کیا تھا۔
اس موقع پر ورنگل کے رکن پارلیمنٹ پسونوری دیاکر، ایم ایل سی بندہ پرکاش، مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ٹی رمیش، اور ٹی آر ایس لیڈر گنڈے نوین موجود تھے