سلطان پور4؍جنوری
(اے این ایم ایس)
وزیر اعظم نریندری مودی کو پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاحی پروگرام میں سیاہ پرچم دکھانے والی ریتا یادو کو پیر کی شام بدمعاشوں نےسلطان پور میں زیر تعمیر لکھنؤ وارانسی فور لین کے دیارہ اوور برج کے قریب گولی مار دی۔
گولی مارنے کے بعد موٹر سائیکل سوار بدمعاش ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون رہنما کو سی ایچ سی سے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
چندا علاقے میں لالو کے پورہ سونوا گاؤں کی رہنے والی ریتا یادو پیر کو پارٹی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔ شام تقریباً 6.30 بجے وہ بولیرو میں گھر جا رہی تھی۔ دیارہ اوور برج کے قریب پہنچے ہی تھے کہ پلسر بائک پر سوار تین نامعلوم لوگوں نے پرتاپ پور کمائیچہ کے رہنے والے مستقیم پر بندوق تان لی ڈرائیور نے بولیرو روک دی۔

تب تک پیچھے بیٹھے موٹر سائیکل سوار نے ریتا یادو پر گولی چلا دی اور فرار ہو گئے۔ ڈرائیور نے کسی طرح ریتا یادو کو مقامی سی ایچ سی لے گیا۔ وہاں سے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی سی او ستیش چندر شکلا بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے متاثرہ اور ڈرائیور کے الگ الگ بیانات بھی لیے۔ سی او نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر ریتا یادو کو وزیر آعظم نریندر کو کالا جھنڈا دکھا کر بحث میں آئیں جو 16 نومبر کو پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے لیے کورے بھار کے اروال کری کاروت پہنچے تھے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ریتا یادوکو پکڑ کر بھیڑ سے الگ کر دیا تھا۔

سماج وادی پارٹی میں نظر انداز ہونے والی ریتا نے حال ہی میں کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا کی موجودگی میں امیٹھی میں کانگریس میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے کانگریس کی رکنیت حاصل کی تھی۔ تب سے وہ ضلع میں سرگرم سیاست میں حصہ لینے لگی ہیں ۔ وہ لمبھوا اسمبلی سے ٹکٹ کا دعویٰ بھی پیش کر رہی ہیں۔
