پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کے خلاف احتجاج
کانگریس ایم ایل سی ٹی ۔جیون ریڈی گرفتار
حیدرآباد:11؍جون
(زین نیوز)
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج کانگریس پارٹی جگتیال تلنگانہ کی جانب ضلعی صد ر اڈلوری لکشمن کمار کی قیادت میں مرکزی اوریاستی حکومتوں کے رویہ خلاف احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ا س پروگرام میں سینئر کانگریسی قائد و حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
قبل ازیں کانگریس کے قائدین و کارکنان نے ایک آٹو کو رسی سے باندھ کر مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں‘پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بطور احتجاج آٹو کوگھیسٹ کر اندرا بھون سے نئے بس اسٹانڈ جگتیال تک پہنچایا۔او ر حکومت سے اضافی قیمتوں سے دستبرداری کا مطالبہ کیا

کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ اس احتجاجی پروگرام میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اوربڑے پیمانے پر پُرامن احتجاج منظم کیا احتجاج کرنے والے دوسو سے زائد کانگریس کے قائدین وکارکنان کو جیون ریڈی کے ساتھ پولیس نے گرفتار کیا ۔گرفتاری کے دوران ایم ایل سی جیون ریڈی گر پڑےجنھیں زبردستی پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
جس کی وجہ سے ضلع ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کے صدر مدھو سمیت بہت سے لوگوں کو چوٹیں آئیں کچھ دیر کے لئے پولیس اورکانگریس کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔پولیس کی جانب سے انتہائی جوش کا مظاہرہ کیا گیا
اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما ورکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول ا ور ڈیژل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے روزمرہ کی قیمتوں میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہےتیل اور مہنگائی کا یہ سلسلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہےجس کی وجہ سے عام آدمی پریشان حال ہے ایک طرف کورونا کے قہر سے لوگ مرررہے ہیں تو دوسری طرف پیٹرول اور ڈیژل ‘ اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں اضافہ کو برداشت نہیں کرپارہے ہیں

جب سے ملک میں مودی کے زیر قیادت بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے عوام کے بُرے دن چل رہے ہیں مودی حکومت اپنے وعدوں میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے روزہ مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو قابوکرتےہوئے فوری طور پر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے دستبرداری کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
اس پروگرام میں کانگریس قائدین ضلعی صدر اڈلوری لکشمن کمار‘ آرگنائزینگ سکریٹری ٹی پی سی سی بنڈہ شنکر‘ سابق صدر نشین بلدیہ وجیہ لکشمی ‘دیویندرریڈی ‘سابق نائب صدر نشین بلدیہ محمدسراج الدین منصور‘کونسلر گاجولہ راجندر‘ خواجہ سمیع الدین اظہر‘ خواجہ جلال الدین‘ خواجہ کما ل الدین‘محمد حبیب الدین‘نہال ‘گنڈیٹی جگدیشور‘ سرنیو‘ نکہ جیون‘ درگیا ‘بنگی روی‘ رویندریڈی‘ رمنا‘ رگھویر گوڑ‘ وجئے ‘ شنکر‘ سارتھ ریڈی‘ نریش‘ کے رام چندر یڈی‘ چاری‘مسارتی رمیش‘ مدھو‘ اور دیگر موجودتھے
