مکان منہدم ہونے سے ایک شخص جان بحق

تازہ خبر تلنگانہ

وقارآباد:15؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست میں گذشتہ ہفتہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ریاست کے اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے موسلادھار بارش کی وجہ سے وقارآباد ضلع میں ایک پتھر کامکان منہدم ہونےسے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ وقار آباد ضلع کے رالہ چٹاہلی موضع میں پیش آیا ۔مہلوک کی گجرات ریاست سے تعلق رکھنے والے محمد شبیر کی حیثیت سے کی گئی جو نقل مقامی مزدور بتایا گیا ہے ‘ گذشتہ رات تیز بارش کی وجہ سے مکان منہدم ہوگیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ذریعہ معاش کے لئے شبیر گجرات سے نقل مقامی کرکے وقار آباد آیا تھا جہاں پر ایک مقامی لڑکی سمرین سے شادی کے بعد یہیں مقیم رہ رہا تھا شبیر کے تین بچے ہیں۔ اتفاقی طور پر شبیر کی اہلیہ او ربچے اس حادثہ میں بچ گئے

بتایا جاتا ہے کہ سمرین گذشتہ دن اپنے کسی رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے بچوں کے ہمراہ گئی ہوئی تھی اور شبیر مکان میں اکیلا ہی محو خواب تھا ۔کہ تیز بارش کے سبب پتھرکی مخدوش دیواریں اچانک منہدم ہوگئیں جس کی زد میں آنے سے شبیر کی موت واقع ہوگئی۔

شبیر کے پڑوسی محمد نے واقعہ کی اطلا ع سمرین کو دی واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہوئے مقامی عوام جمع ہوگئے اور اسکی اطلاع مقامی سرپنچ کو دی ۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔