اورنگ آباد 30؍جنوری
نمائندہ خصوصی کی رپورٹ
اورنگ آباد مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے مہاراشٹراحکومت کو شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پرشیوسینا پر غندہ گردی کا الزام عائد کیا امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت پر کئی ایک سوال اٹھائے اور کہا ہے کہ ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی پونا ایکسپریس ویے پر صرف ٹریفک سے اپنی کار نکالنے کے لیے دو افراد نے بندوق کا استعمال کیا، جس کا ویڈیو مجلس اتحاد المسلمین کے ایک کارکن نے اپنے موبائل میں بنا لیا اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو حوالہ کیا۔مہاراشٹر کے ممبئی پونے ایکسپریس وے پر حیران کر دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لونہ والا گھاٹ کے قریب ایک
کار ٹریفک میں پھنس گئی۔ کار میں آگے دو افراد اور پیچھے ایک شخص سوار تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب گاڑی ٹریفک میں پھنسی تو کار میں سوار دو افراد نے بندوق کی نوک پر بڑی گاڑیوں کو روکا اور راستہ خالی کرا کے آگے بڑھے۔اس واقعہ کا پورا ویڈیو مجلس اتحاد المسلمین کے ایک کارکن نے اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لیا اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو بھیج دیا۔ جس کے بعد امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت پر سوال اٹھائے اور کہا ہے کہ ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے ۔ٹریفک ہٹانے کے لیے بندوق نکالنے والا شیو سینا کا آدمی ہےرکن پارلیمان نے کہا ہے کہ جو گاڑی میں بیٹھ کر یہ لوگ بندوق دکھا رہے تھے اس پر شیوسینا کا لوگو بنا تھا۔ اسی وجہ سے ان شر پسندوں نے اتنی ہمت کی۔رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے یہ ویڈیو ٹیوٹر پر بھی شیئر کیا جس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر قانون نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اس کمیٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ گاڑی کا نمبر صاف دکھائی دے رہا ہے اور پستول بھی نظر آ رہا ہے لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
