ممبئی :12؍اپریل
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
مہاراشٹرا ریاست کے ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک کے لیک ہونے سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔یہ واقعہ آج سہ پہر پیش آیا ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینک بھرنے کے دوران پا ئپ لائن رسنے سے گیس لیک ہوگئی
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ناسک ڈی ایم نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں ٹینکر سے آکسیجن لیک ہونے کے واقعے کی وجہ سے اب تک 22 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں اب تک گیارہ مریضوں کی موت ہوچکی ہےانتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آکسیجن ٹینک سے آکسیجن رسنے سے دباؤ کم ہوا اور مریضوں کی موت واقع ہوگئی
میڈیا رپورٹ اور ہاسپتال میں شریک کورونا مریضوں کے افراد خاندان کے مطابق ، یہ اموات آکسیجن کی کم فراہمی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
اے این آئی کی رپورٹ میں مہاراشٹر کے وزیر راجندر شینگنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات موصول ہوئی ہیں کہ اس واقعے میں 11 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر نےاس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ناسک کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسی دوران ، میڈیا رپورٹ میں ناسک کے کمشنر کے مطابق ، 150 افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے 23 افراد وینٹیلیٹر پر تھے۔ جبکہ ، دوسرے آکسیجن پر تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن لیک ہونے پر محسوس کیا گیاہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آکسیجن والو کو بند کردیا۔ پائپ لائن رسنے کے باعث سنگین مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مریضوں کی حالات قابو میں ہیں لیکن اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں وزیر فوڈ اینڈ ڈرگس نے کہا کہ قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔
زیادہ تر کورونا مریض مرنے والوں میں شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی فراہمی میں ناکامی کی وجہ سے ہوئی ہے
