مہاراشٹر : خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس آگ کے گولے میں تبدیل، 11 افراد ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
38 زخمی۔ ٹکر کے بعد بس 50-60 فٹ آگے جاگری
 اورنگ آباد:۔8؍اکتوبر
(عرفان شیخ کی رپورٹ)
مہاراشٹر کے ناسک میں جمعہ اور ہفتہ کی شب درمیانی پیش آئے ایک افسوسنا ک واقعہ میں  بس میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اور تقریباً 38 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ حاد ثہ ناسک میں صبح 5 بجے پیش آیا۔۔ بس اور آئیشر ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس سے بس کا ڈیزل ٹینک پھٹ گیا اور اس کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے 20 منٹ میں بس جل گئی۔ حادثے کے بعد بس آگ کا گولہ بن گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
ناسک پولیس نے کہا کہ وہ ابھی تک ڈاکٹروں کی تصدیق کے ساتھ ہی اموات کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناسک پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 5:15 بجے پیش آیا۔ اب تک پولیس نے سڑک حادثے کے بعد بس میں لگنے والی زبردست آگ میں 11 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ زیادہ تر مسافروں نے بس سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ خوفناک سڑک حادثہ ناسک۔اورنگ آباد روڈ پر پیش آیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک آگ کی لپیٹ میں آکر کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایوت محل سے ممبئی جا رہی یہ لگژری بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ معلومات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر کے بعد بس 50-60 فٹ آگے جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان بس کے اگلے حصے میں ہوا۔ چونکہ صبح کا وقت تھا، زیادہ تر مسافر سو رہے تھے، اس لیے انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملا۔ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور اور کچھ بچے بھی شامل ہیں۔
 کچھ مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے بس سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ جس میں وہ بھی بری طرح زخمی ہے۔ زخمی مسافروں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں تقریباً 30-32 افراد سوار تھے۔
ناسک کے سرپرست وزیر دادا بھوسے نے اے این آئی کو بتایا، "تمام زخمیوں کا ناسک میں علاج کیا جا رہا ہے۔ حکومت زخمیوں کے تمام طبی اخراجات برداشت کرے گی۔”
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ شندے نے کہا – 3 لوگوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور انکوائری کی جائے گی۔
مہاراشٹر کے ناسک میں بس حادثے میں اب تک 11 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے تک کے معاوضہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔