حیدرآباد :27۔ستمبر
(زین نیوز)
مولانا ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری،مہتمم مدرسہ دارالعلوم حیدرآباد کا آج انتقال پُرملال ہوگیا۔وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔انتقال کی اطلاع کے بعدریاست اور ملک و بیرون ممالک کے مسلم طبقہ میں غم کی لہر دؤڑگئی۔مولانا محمد رحیم الدین انصاری کی دینی اورملی خدمات لائق خراج ہیں۔
مولانا ڈاکٹرمحمدرحیم الدین انصاری دو مرتبہ تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی کےصدرنشین کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔تین ماہ قبل ان کے عہدہ کی معیاد مکمل ہوگئی تھی۔ڈاکٹر رحیم الدین انصاری کے پہلے دؤر میں متحدہ ریاست آندھرپردیش اور پھر 2018ءسے ان کی دوسری معیاد کے دؤران ریاست تلنگانہ میں اردو کو بے پناہ فروغ حاصل ہوا تھا۔
بے شمار شعراءکے مجموعوں کی اشاعت اردو ہال عمارتوں کی تعمیر ، اردو لائبریریوں کا قیام ، اردو اور دینی مدارس میں کمپیوٹرز کی تقسیم ،وظائف، ای ٹی وی پر ایک سال تک روزانہ ایک گھنٹہ ” آؤ اردو سیکھیں ” پروگرام کا آغاز ، اردو اکیڈمی کی جانب سے ریاست میں اردوکمپیوٹر سنٹرز کا قیام قابل ذکر ہے
