برادرن وطن کی بھی خون کا عطیہ میں شرکت۔سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کا خطاب
اوٹنور:۔ 15 ؍اکتوبر
(زین نیوز)
آج اوٹنور شہر مستقر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مسلم متحدہ محاذ و مسلم نوجوانوں کی جانب سے صدر سید امجد محی الدین کی سرپرستی میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کامیابی سے عمل میں لایا گیا
اس موقع پر 35 نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا، جن میں سے 6 نوجوان کا تعلق بردار وطن غیر مسلم افراد سے تھا، اس موقع پر غیر مسلم افراد نے بھی اپنے خون کا عطیہ پیش کیا
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سے اوٹنور سرکل انسپکٹرسید اراؤ راؤ ، سب انسپکٹر بھرت سمن صاحب گورنمنٹ ہاسپیٹل کے ڈاکٹر بھیم راؤ اور صفا بیت المال کے صدر و امام محمدیہ مسجد مولانا سید رضوان اسعدی نے شرکت کی

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رضوان اسعدی صاحب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ بتایا اور نبی کریم کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ،
سرکل انسپکٹر پولیس سیدا راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ، آج کے اس پروگرام کو دیکھ کر امن و بھائی چارہ کی زندہ مثال نظر آرہی ہے، کہ میلاد خون کا عطیہ کیمپ میں غیر مسلم افراد بھی اپنا خون کا عطیہ پیش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، آج کے اس دور میں ایسی ہی بھائی چارہ کی ضرورت ہے،
سب انسپکٹر پولیس بھرت سمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے انسان صحت مند رہتا ہے، اور قبائلی علاقہ اوٹنور میں بلیڈ بینک کی سہولت موجود ہے اور اسکے ذریعہ سے مطلوبہ افراد کو خون فراہم کرنے میں ایسے خون کا عطیہ کیمپ بہت زیادہ معاون ثابت ہونگے،

اس موقع پر مسلم متحدہ محاذ کے سیکریٹری جواد انصاری ، مولانا سلیم رحمانی ،حافظ محسن خان ، حافظ سمیر ، اقلیتی قائدین ، احمد عظیم الدین ، سید رشید ، محمد عامر ، صلاح الدین ،محمد ابرار احمد ، زبیر خان ، فیروز خان ، راحیل خان، ممتاز بیگ صاحب، ارباز شیخ، ایان پٹیل، محمد معراج، محسن خان،محمد نعیم الدین نامہ نگار منصف، عامر سھیل ، محمد عتیق ، سید مستعین، و دیگر نوجوانون کی کثیر تعداد مو جود تھی.
