حیدرآبادمیں بی جے پی لیڈر گرفتار
حیدرآباد :21؍ستمبر
(زین نیوز)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر، کوتہ پلی ستیش کمار کو منگل کو حیدرآباد کےسی سی ایس پولیس نے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ ورنگل ضلع کے جنگاوں سے تعلق رکھنےوالا (32)سالہ ستیش کمارجو فی الحاج حیدرآباد کے اُوپل کے کملا نگر میں مقیم ہے اورر رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہےمیڈیکل کالج میں سیٹ دلانےکے بہانے ایک شخص سے 48.53 لاکھ روپے ہڑپ لیے۔
ستیش کمار کے ایک جان پہچان کے شخص نے اسکی بیٹی کو میڈیکل کالج میں سیٹ دلانے کے لئے رابطہ کیا۔جس پر ستیش کمار نےاسے بچوپلی میں ممتا اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز میں ایم بی بی ایس کی سیٹسیٹ دلانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے 48.53 لاکھ روپے وصول کیے ۔
وقت گزرنے کے بعد بھی سیٹ الاٹمنٹ کے بارے میں مکمل جانکاری نہ دینے معلومات نہ ہونے پر متاثرہ شخص نے ستیش کی سرزنش کی جس کے بعد اس نے جعلی دستاویزات بناکر دئیے۔جس سے متاثرہ شخص کو پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو اس نے ستیش کمار سے دی ہوئی رقم واپس دینے پر مجبور کیا۔جس پر ستیش کمار نے دو چیک دیئے۔ لیکن بینک اکاؤنٹ میں ناکافی رقم کی وجہ سے دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔ متاثرہ نے پولیس سے رجوع کیا۔اور ستیش کمار کے خلاف شکایت درج کروائی
پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت کی بنیاد پر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور ستیش کو منگل کو گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406، 420، 465، 468، 471 R/W 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ستیش کمار نے بی ایس پی کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں جنگاؤں اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور ہار گیا تھا۔ فی الحال بی جے پی پارٹی سے وابستہ ہے۔
۔