کمسن طالب علم حافظ محمد یونس فیضی کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد
رشحات قلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءضلع نظام آباد تلنگانہ
قرآن مجید اللہ تعالی کا وہ کلام اورکتاب ہے جس کی نظیر بلکہ جس کے ایک پیراگراف اور ایک چھوٹی سی سورت کی مثال پیش کرنے سے دنیا گذشتہ ساڑھے چودہ سو سال سے عاجز وبے بس ہے اور قیامت تک بھی اس عظیم چیلینج کو قبول کرنے کی کسی بھی زبان داں یا ماہر لسانیات کے پاس جرأت وہمت نہیں ہےقرآن مجید اللہ تعالی کی نازل کردہ آخری آسمانی کتاب ہے
جس کی تاثیر آج دنیا اپنے چشم سر سےدیکھ رہی ہے اور تاقیام قیامت دیکھتی رہے گی اس کلام الہی کا یہ اعجاز ہیکہ یہ ہر قسم کے خرد برد اور کم وکاست یا کسی بھی قسم کی زیادتی اور تحریف سے بالکل پاک پے بہ نسبت دیگر آسمانی کتابوں کے چونکہ ان دیگر کتب سماویہ کے ماننے والوں نے اپنی مرضی اورمنشاء کے مطابق ان میں تبدیلی کردی ہے اور وہ اپنی اصلی وحقیقی شکل میں کسی بھی قوم کے پاس محفوظ ہونے کا دعوی نہیں کیا جاسکتا ہے
لیکن قرآن مجید آج بھی حرف بہ حرف جوں کا توں محفوظ ہے مسلمان بلکہ اب تو دیگر مذاہب والے بھی اس کو پڑھتے ہیں حفاظت قرآن کی تاریخ بھی انتہای معجزانہ رہی ہے حفاظت قرآن کے لےء گرچہ باری تعالی کسی ذریعہ کے محتاج نہیں ہیں لیکن دستور خداوندی یہی رہا ہیکہ سینہ درسینہ اس کی حفاظت ہوتی رہی ہے
اس روے زمین پر قرآن مجید کو مٹانے یا اس میں تبدیلی آیات کے لےء کوششیں تو بہت ہوی اور ہوتی رہیں گی مگر مٹ گئے مٹانے والےبہت آے اوراپنی موت آپ مرتے چلے گئےمگر قرآن مجید کا ایک حرف بھی نہ بدل سکے چونکہ حفاظت قرآن کا ذمہ قادرمطلق نے لے رکھا ہے
اسلئےمسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس قرآن سے اپنی گہری وابستگی بناے رکھیں تاکہ قرآن کے واسطہ سے ہماری بھی حفاظت کا سامان ہوجاے بڑی خوشی ہورہی ہیکہ آج مدارس ومکاتب علماء وحفاظ کی محنتوں سے ایسے ایسے حفاظ تیارہورہے جو ایک ہی مجلس میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں چند دن
قبل بھینسہ شہر کےایک دینی ادارہ کے طالب علم نے یہ ہمت کی اور اب کوٹ گیر سے تعلق رکھنے والے ایک بہترین حافظ قرآن حافظ محمد یوسف صاحب امام وخطیب مسجد عبدالرحمان مہر کے معصوم وکمسن فرزند حافظ محمد یونس فیضی نے تین سالہ میعاد میں تکمیل حفظ کیا اور آج وہ نماز تہجد سے ہی شہر کے چنندہ علماء وحفاظ کے روبرو ایک ہی مجلس میں مکمل قرآن مجید سنانے کا حوصلہ بھی ہے پیداکیا
اللہ پاک طالب علم والدین اور اساتذہ کرام اور ان سے محبت رکھنے والوں کو جزاے خیر عطا فرماے راقم الحروف بھی سماعت قرآن کی اس بارونق مجلس میں اپنی سعادت سمجھتے ہوے بعدنماز فجر شریک ہوا اور معصوم کی ہمت وحوصلہ افزای کی اللہ پاک اپنے کلام پاک کی برکت سے سعادت دارین نصیب فرماے
مزید علم وعمل میں ترقیات سے نوازے عالم اسلام کے مسلمانوں کو قرآن مجید اور قرآن والوں سے سچی عقیدت ومحبت کرکے ان کے حوصلوں کو مہمیز کرنے کی توفیق عطاء فرماے
آمین بجاہ سید المرسلین
