حیدرآباد:۔11؍اکتوبر
(زین نیوز)
پوکسو عدالت نے ایک اسکول ٹیچر کو نابالغ لڑکی کا پیچھا کرنے اور اسے دھمکی دینے کے جرم میں تین سال قید جرمانے کی سزاء سنائی۔ وائی رمیش (23) سالہ جو کہ ایک خانگی اسکول میں ٹیچر ہے اپنے ایک دوست کے ساتھ تقریبا 17 سال کی متاثرہ لڑکی کے گھر گیا اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس سے شادی نہیں کی تو وہ مر جائے گا۔
متاثرہ نے اسے فون پر خبردار کیا تھا، اس کے باوجود رام رمیش اسے موبائل فون کالز اور پیغامات کے ذریعے ہراساں کرتا رہا۔میرپیٹ پولیس نے بتایاکہ’’جب متاثرہ نے انکار کیا تو اس نے اسے شرمندہ کرنے اور ہراساں کرنے کیلئے رشتہ داروں کو کال ریکارڈنگ بھیجنا شروع کر دی اور اس نے متاثرہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔‘
‘ایک شکایت پر اس وقت کے سب انسپکٹر میرپیٹ مسٹر شیخ محبوب علی نے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیااور اس کے خلاف عدالت میں فرد جرم داخل کیا۔ٹرائل کے بعدنویں ایڈیشنل جج معہ پوکسو کی خصوصی عدالت کی جج ہریشا نے ملزرامیش کو قصوروار ٹھہرایا اور تین سال قید بامشقت اور20ہزار روپیئے جرمانہ کی سزاء سنائی۔