آر ایس ایس کانظریہ ہندوستانی آئین کے مطابق نہیں۔ بھارت مکتی مورچہ
ناگپور :۔6؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ گھیراؤ بھارت مکتی مورچہ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ہیڈ کوارٹر کے باہر سے 100 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس کے دفتر کے باہر بھی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ومن میشرم کی قیادت والی بھارت مکتی مورچہ نے آج ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ تنظیم کا نظریہ ہندوستانی آئین کے مطابق نہیں ہے۔ اس دوران پولیس نےآر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ آئین مخالف قرار دے کر، کئی کو حراست میں لے لیا
بھارت مکتی مورچہ کے سینکڑوں کارکن اس مارچ میں شامل ہونے کے لیے ناگپور پہنچے تھے۔ تاہم پولیس نے اس مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس لیے پولیس نے اس مارچ کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔ پولیس نے انہیں روکا تو کارکنوں نے اندرا چوک پر ہی دھرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
اس دوران مظاہرین نے آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بھارت مکتی مورچہ تنظیم کو پولیس نے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ شہر میں یوم دھما چکر اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد کیے جا رہے تھے
ناگپورپولیس کمشنر نے کہا کہ 6 اکتوبر کو بھارت مکت مورچہ سے تحریک کی اجازت مانگی گئی تھی۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہم نے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ہے۔ ایسے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔۔ عدالت سے اجازت نہ ملنے پر بھی پولیس نے سخت کا مظاہرہ کیا۔ تاہم ومن میشرم اور ان کی تنظیم تحریک کے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے ناگپور سٹی پولیس نے سیکوریٹی کے لیے پورے اندورا علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا
ممبئی ہائی کورٹ نے ومن میشرم کی عرضی کو بھی مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ پولیس کو درخواست دے کر 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان پروگرام کا انعقاد کیا جائے