قلمکار شبلی رامپوری کی نشے کے خلاف مہم میں علماء سے اپیل 

تازہ خبر قومی
دیوبند:۔ 20؍ ستمبر
 (فہیم صدیقی)  
قلمکار شبلی رامپوری نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،جمعیت علماء ہند سے لیکر دیوبند دارالعلوم سے اپیل کی ہے کہ نشہ کے خلاف حکومت نے جو مہم چلائی ہے اس میں حکومت کی اپنے طرف سے مدد کی جائے کیونکہ نشہ موجودہ وقت میں کسی ایک مذہب یا طبقہ کے لوگوں کو ہی نقصان نہیں پہنچا رہا ہے
بلکہ اس نے ایک بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے اور وقت رہتے اگر نشے کے خلاف مظبوطی سے آواز بلند نہیں کی گئی تو پھر مستقبل میں اس کا کافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے
 ،پریس کو جاری بیان میں شبلی رامپوری نے کہا کہ یوپی کی یوگی حکومت نے نشے کے خلاف جس مظبوطی کے ساتھ مہم چلائی ہے وہ قابل تعریف ہے اگر اس مہم میں علماء بھی ساتھ آجائیں تو اس مہم میں اور زیادہ بہتر طرح سے کامیابی مل سکتی ہے ،علماء کی بات عوام خاص طور پر مسلمانوں میں کافی اہمیت سے سنی جاتی ہے اور اس پر غور وفکر بھی کیا جاتا ہے
 ایسے میں اگر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سے لیکر جمعیتہ علماء ہند اور دیوبند دارالعلوم کی طرف سے نشے کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے تو حکومت کی نشے کے خلاف جو مہم چل رہی ہے اس کے کافی بہتر نتائیج مستقبل میں ہمارے سامنے آئیں گے ۔شبلی رامپوری نے حکومت کی اس مہم میں مسلم علماء سے آگے آنے اور عوام کو بیدار کرنے کی اپیل کی ہے ۔شہروں سے لیکر دیہاتوں تک میں نشے کے خلاف مہم چلائے جانا وقت کی ضرورت ہے۔