نظام آباد 25 اگست
(زین نیوز)
شہر نظام آباد کے نوجوان باکسر مسٹر محمد حسام الدین نے باکسنگ کے مختلف ملکوں میں منعقد ہونے والی چمپین شپ میں شرکت کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے کئی میڈلس حاصل کیے ہیں
گزشتہ دنوں برمنگھم (انگلینڈ) کامن ویلتھ گیمز کے تحت منعقد ہوئے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے برانز میڈل حاصل کرتے ہوئے ہوئے ہمارے ملک ،ریاست اور ضلع نظام آباد کا نام روشن کیا ہے وہ بروز جمعرات شام پانچ بجے حیدرآباد سے نظام آباد پہنچ رہے ہیں
اس موقع کی مناسبت سے نظام آباد امیچر باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تہنیتی تقریب کا بمقام کلیکٹریٹ گراؤنڈ نظام آباد شام ساڑھے پانچ بجے انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار میسرز ڈی سائیلو نائب صدر ،محمد صمصام الدین جنرل سیکرٹری نے
نظام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ مسٹر محمد حسام الدین نے انٹرنیشنل لیول پر 20 میڈلس حاصل کیے ہیں جن میں 07 گولڈ میڈل چھ سلورمیڈل کے علاوہ دیگر برانزمیڈل شامل ہیں میسرز سید عثمان علی و محمد شفیق احمد ایکزیکٹیو ممبر نظام آباد ڈسٹرکٹ ایمیچر باکسنگ ایسوسی ایشن نے نظام آباد کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین سے اپیل کی کہ وہ اس تہنیتی پروگرام اور خیر مقدمی ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں