نظام آباد کے فوجی جوان کی حادثاتی موت پر رکن کونسل کویتا کا اظہار رنج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔ 17؍جون
(پریس ریلیز)
رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فوجی جوان کلیان راؤ کی اچانک حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ نظام آباد کے مکلور زون، وینکٹا پور کے ساکن کلیان راؤ پچھلے 6 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ ہندوستانی فوج کے تکنیکی شعبے سے وابستہ تھے اور ریاست پنجاب میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ کلیان راؤ منگل کے روز پنجاب کے بھٹنڈا علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران اچانک ایک درخت کے گرنے سے اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور دوران علاج چہارشنبہ کو زخموں کی تاب نہ لاسکے اور انتقال کرگئے۔

رکن کونسل کویتا نے کلیان راؤ کی اس اچانک حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے افراد خاندان کو ہرممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔