نظام آباد کی لاج میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد:21؍اگست
(زین نیوز)
اتوار کی صبح نظام آباد ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں خاندان کے چار افراد کی لاشیں پائی گئیں۔خاندان کے چار افراد – سوریا پرکاش اور بیوی آکاشیا اور ان کے دو بچے پرتھیوشا اور ادویت گزشتہ 15 دنوں سے ہوٹل کے کمرے 101 میں مقیم تھے۔ اس خاندان کا تعلق ضلع عادل آباد سے ہے۔
جن کی کوٹا سوریا پرکاش ‘بیوی اکشے، باریا اکشے، بیٹی پرتیوشا (13) اور بیٹا ادویت (7)  کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے سوریہ پرکاش جو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ نظام آباد آئے تھے، 15 دنوں سے ایک ہوٹل کے کمرہ نمبر 101 میں مقیم ہیں۔
اتوار کو جب ہوٹل کے عملہ نے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو گھر والے جواب نہیں دے رہے تھے۔ کچ شبہ محسوس ہونے پر انہوں نے دروازہ توڑا اورچار لووگوں کو مردہ پایا۔ انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پرکاش جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین ہے، مالی پریشانیوں کی وجہ سے خاندان سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کر سکتا ہے
شبہ ہے کہ ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سوریا پرکاش نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو کیڑے مار دوا سے زہر دیا، پھر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ کیا رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نقصان کی وجہ سے اس نے اپنے خاندان سمیت خودکشی کی؟ یا کوئی اور وجوہات ہیں؟ پولیس مختلف گوشوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
ء گزشتہ دنوں نظام آباد کے ایک خاندان نے بھی خودکشی کی تھی۔ نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے خاندان کے چار افراد، سریش، سری لتا، باریا اور ان کے دو بیٹے آشیش اور اکھل وجئے واڑہ کے کنکادرگما گئے تھے۔ وجئے واڑہ ون ٹاؤن کے کنیاکاپرمیشوری سترم میں پپولا اکھل کے نام پر ایک کمرہ کرایہ پر لیا گیا تھا۔ لیکن ہفتہ کی صبح 2.30 بجے انہوں نے اپنے رشتہ دار کو پیغام بھیجا کہ وہ قرض سے مر رہا ہے۔