نظام آباد کے9 طلبہ نے گولڈ حاصل کرتے ہوئےریکارڈ قائم کیا

تازہ خبر تلنگانہ

اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشورولو کے ہاتھوں اسنادات کی تقسیم

نظام آباد 15/جون
( ای میل)
گن ٹرسٹ اکیڈمی رجسٹرڈ نظام آباد کے جنرل سیکریٹری مسٹر شیخ مجاہد کے بموجب آل انڈیا سطح پرایرگن اسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل رائفل شوٹنگ کے چھ روزہ تربیتی پروگرام کا اختتامی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسسٹنٹ کمشنر پولیس مسٹر وینکٹیشورولو،صدر نظام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مسٹر جاوید خان، سینئر صحافی مسٹر ببلی نرسیا (صدر گن ٹرسٹ اکیڈمی)اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر مسٹر شیخ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ اسپورٹس ، مارشل آرٹس اور دیگر سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نظام آباد مسٹر وینکٹیشورولو کا پروٹوکول خیر مقدم کیا اور بتایا کہ گزشتہ ماہ گن ٹرسٹ اکیڈمی نظام آباد کے نو طلبہ نے رائفل شوٹنگ کے گوا کے شہر پاناجی میں 9 گولڈ حاصل کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا اس سلسلے میں گزشتہ 6/ جون سے 12/ جون تک 18 سال سے کم عمر طلبہ و طالبات کے لیے چھ روزہ مفت شوٹنگ تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے بہترین تربیت حاصل کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اسسٹنٹ کمشنر پولیس مسٹر وینکٹیشورولو نے بھی نشانہ بازی کی اور طلبہ و طالبات کی بہترین تربیت پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا مسٹر مجاہد نے اس موقع پر بتایا کہ ان کا مقصد ہے کہ طلباء اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے نہ صرف لیں بلکہ ریاست و ملک کی سطح پر اپنی ریاست اور شہر نظام آباد کا نام روشن کریں مسٹر شیخ مجاہد نے بتایا کہ یہ تمام کامیاب طلبہ و طالبات گن ٹرسٹ کے انٹرنیشنل معیار کی صلاحیت والے کوچ کے ذریعے تربیت یافتہ ہیں گن ٹرسٹ رجسٹرڈ ایک ایسا ادارہ ہے

جو حکومت کی امداد کے بغیر اپنے طلبا کو اپنے سرمائے سے نیشنل لیول تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی اور تمام طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پورے ملک میں ریاست تلنگانہ اور شہر نظام آباد کے نام اور اپنے والدین کا نام روشن کیا اگر انہیں اسی طرح حکومت کے محکمہ ا سپورٹس کے تحت کی تربیت کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں وہ عالمی سطح پر اولمپکس میں اپنا مقام بناسکتے

مزید تفصیلات کے لئے شیخ مجاہد کے سیل نمبر 9848849481 پر ربط پیدا فرمائیں شیخ مجاہد نے طلبہ و طالبات میں اسپورٹس شعور بیداری کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور مارشل آرٹس فنون کو سیکھنے کی ترغیب دی۔