نظرثانی شدہ پی آر سی اعلان ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیرنا۔ صدر بی جے پی بنڈی سنجے

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔28جنوری
زین نیوز 
صدر ریاستی بی جے پی و رکن لوک سبھا حلقہ کریم نگر مسٹر بنڈی سنجے نے ریاستی حکومت پر فٹ منٹ کے نام پر ایک نیا ڈرامہ رچنے کاالزام لگایا اور کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے پی آر سی کے اعلان کے لئے سرکاری ملازمین کو تین سال تک کے لئے منتظر رکھا اور جب اس نے نظرثانی شدہ پی آر سی کا اعلان کیا تو ان ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آج یہاں جاری کردہ اپنے ایک صحافتی بیان میں مسٹر بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ 7.5 فیصد فٹ منٹ کے اعلان کو تین سال کا وقت کس وجہ سے لگا اس کا حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ 7.5 فیصد فٹ منٹ دیتے ہوئے ایچ آر اے کو 6 فیصد گھٹانے کو افسوسناک قراردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ زمانہ کے حساب سے گھروں کے کرایوںمیں اضافہ ہوتا ہے یا کمی ہوتی ہے اس کا حکومت جواب دے۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ گھروں کے کرایوں میں جب اضافہ ہوتا ہے تو اس میں کمی کرنا کیا معنی رکھتا ہے ۔ مسٹربنڈی سنجے نے ملازمین کی مانگ کے مطابق انہیں 43 فیصد فٹ منٹ دینے کی مانگ کی۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ جب کبھی پی آر سی کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تو ایسے عبوری راحت کا دینا ایک عام سی روایت رہی ہے۔ تاہم اس کے خلاف عمل پر انہوں نے سخت برہمی کااظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاروں کو ماہانہ بھتہ کے نام ‘ باریک چاول کے نام کسانوں کو چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھررائو نے فریب دیا ہے جس پر برہرہمی ظاہر کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ سی آر بسوال کی زیر قیادت کمیٹی کو حکومت نے واقعتاً آزادانہ طورپر کام کرنے دیا بھی ہے کہ نہیں اس پر انہیں گمان ہے۔ انہیں نئی پی آر سی کی رپورٹ اور اس کے بعد فٹ منٹ کے اعلان سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت جبری طورپر پی آر سی کی رپورٹ رکھوائی ہے۔ کمیٹی پر دبائو بناتے ہوئے ریاستی حکومت پر رپورٹ کو اپنے حق میں لکھوانے کا الزام لگایا۔ مسٹر بنڈی سنجے نے کہاکہ تین سال تک کاطویل انتظار کروانے کے بعد ان کو اس کا ایسا ہی انعام دیا جاتا ہے جس کا انہوں نے کے سی آر سے جواز طلب کیا۔ آخر میں صدر ریاستی بی جے پی نے کہاکہ غیر منقسم آندھرا پردیش میںبھی اس طرح کا فٹ منٹ کبھی نہیں دیا گیااور انہیں ایسادیکھنے و سننے میں آیا ہے۔ انہوںنے مذکورہ فٹ منٹ کو انتہائی کم قراردیا اور کہاکہ یہ فٹ منٹ کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین کے اس پر احتجاج کو حق بجانب قراردیا اور کہاکہ حکومت کو محض 7.5 فیصد فٹ منٹ کیلئے تین سال کا وقت نہیں لینا چاہئے تھا اس کے ذریعہ اس نے بلا وجہ سے وقت کو برباد کرکے ملازمین کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔