نعتیہ محفل بعنوان شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:23؍ڈسمبر
(پریس نوٹ)
حافظ مولوی محمد ادریس مصباحی کی اطلاع کے بموجب 24 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد افسر ونستھلی پورم یل بی نگر میں عظیم الشان پیمانے پر نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی سرپرستی خادم قوم و ملت حضرت مولانا حافظ و قاری محمد عبد الطیف صاحب رشادی دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے

محفل کی صدارت حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب دامت برکاتہم کریں گے اس محفل کے مہمان خصوصی بافیض عالم دین حضرت مولانا اظہار الحق قریشی مظفر قاسمی صاحب دامت برکاتہم رہیں گے

مہمان شعراء کرام میں قابل ذکر جناب محمد طیب پاشاہ قادری صاحب مد ظلہ العالی جناب شاہ نواز ہاشمی صاحب جناب حافظ تاج الدین سعید صاحب جناب حافظ کامران اکمل صاحب بھینسہ جناب احمد ساگر صاحب بودھن جناب حافظ و قاری محمد عبد الواسع قریشی صاحب جناب مفتی عبد الرحمن قریشی صاحب جناب حافظ و قاری مولوی محمد ادریس صاحب مصباحی اور حافظ و قاری سید مدثر صاحب بہترین انداز میں نعتیہ کلام پیش کریں گے

مولانا حافظ و قاری محمد مصطفیٰ صاحب استاد مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد نعتیہ محفل کی نظامت کریں گے اور حضرت مولانا سید بشیر احمد اشرف صاحب حسامی ناظم مدرسہ مصباح العلوم رائل کالونی بالاپور حیدرآباد اس نعتیہ محفل کی نگرانی فرمائیں گے ان کے علاوہ دیگر علمائے گرام موجود رہیں گے ۔

آپ تمام حضرات سے گذارش کی جاتی ہے اس نعتیہ محفل میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو عشق نبی سے منور فرمائیں نوٹ آنے والے تمام ہی حاضرین کیلئے محفل کے اختتام کے بعد طعام کا نظم رہے گا