نلگنڈہ ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ ۔8 ہلاک

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات

نلگنڈہ21؍جنوری
زین نیوز
نلگنڈہ ضلع میں آج شا م پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں  8افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ نلگنڈہ ضلع کے پیدا آڈیشا پلی منڈل کے انگڑی پیٹ موضع کے پاس ایک تیز رفتار کنٹینر لاری کا مخالف سمت میں آنے والے آٹو سے تصادم ہوگیا اس واقعہ میں آٹو میں سوار 8 افراد کی برسرموقع  موت واقع ہوگئی جبکہ 10افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں مہلوکین کی چنتا باوی کے متوطن کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے دیور کنڈہ کے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مخالف سمت میں آنے والے بولیورو گاڑی کو بچانے کی کوشش میں کنٹینر لاری نے آٹو کو ٹکر ماردی ‘ حادثہ کےوقت آٹومیں20؍افراد سوار تھے جو مزدور بتلائے گئے ہیں ‘ عینی شاہدین کے مطابق لاری کے تیزر فتاری کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔تصادم اتنا بھیانک تھا کہ آٹو کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو دواخانے منتقل کیا او رضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرلیا۔