گستاخ رسول ﷺ نوپور شرما کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری

تازہ خبر قومی

جاری کردہ سمن پر حاضر نہیں ہوئیں

کولکتہ: 2؍جولائی
(زیڈ ایم این ایس)
ناموس رسالتؐ کی توہین کی مرتکب ‘بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل قومی ترجمان کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ‘ سپریم کورٹ کی جانب سے نوپور شرما کی سخت سرزنش اور ملک کے حالات کے لئے تنہا ذمہ دار قرار دئیے جانے اور اودے پور قتل معاملہ میں نوپور شرما کو ذمہ دار ٹہرائے جانے کے بعد اب کولکتہ پولیس نے نوپور شرما کے خلا ف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے تفصیلات کے مطابق کولکتہ پولیس نے اسے چار بار پیشی کے لیےطلب کیا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچ سکی، جس کے بعد ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

نوپور شرما کے متنازعہ تبصرے کے بعد ملک میں بد آمنی پھیل گئی اور بیان کو لیکر ساری دنیا میں احتجاج در ج کیا گیا وہیں ملک کی مختلف ریاستوں میں نوپور شرما کے خلاف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے ۔ مغربی بنگال کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف ایمہرسٹ اسٹریٹ اور نارکل ڈانگا پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا ۔ لیکن بی جے پی کی معطل قومی ترجمان آج تک نہیں پہنچ سکیں۔ جس کے بعد کولکتہ پولیس نے یہ قدم اٹھایا۔

نوپور شرما کے ریمارکس کے بعد مغربی بنگال کے کئی حصوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شرما ایمہرسٹ اسٹریٹ اور نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشنوں کے افسران کے جاری کردہ سمن پر نوپور شرما حاضر ہونے میں ناکام رہی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف آج اس وقت لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا

جب وہ کئی بار سمن جاری کرنے کے باوجود ہمارے افسران کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شرما کو دونوں تھانوں نے دو بار سمن جاری کیا تھا

گزشتہ ماہ دونوں تھانوں میں مقدمہ درج ہونے کے بعد نوپور شرما کے خلاف سمن جاری کیا گیا تھا۔نوپور شرما نے کولکتہ کے دورے کے دوران ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور پولیس حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے چار ہفتہ کا وقت مانگا تھا۔

نوپور شرما کے متنازعہ بیان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بڑھ گئے ہیں۔ جھارکھنڈ، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال میں بھی تشدد ہوا۔ یہاں، بی جے پی نے نوپور شرما کے خلاف کارروائی کی اور انہیں متنازعہ بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا