مرکزی کمیٹی صدر ملت اسلامیہ جگتیال کی جانب سے قرار داد منظور
جگتیال :6؍فروری
(زین نیوز)
نکاح کو آسان کرنے کی اس مہم کے حصہ کے طور پر تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال میں مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال کا ایک مسلم شادی خانہ جگتیال اجلاس زیر صدارت میر کاظم علی منعقد ہوا۔جس میں شہر جگتیال کے معزز شہریان و مساجدکمیٹی کے صدور نے شرکت کی۔اس اجلاس میں یہ طئےپایا کہ حضور ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے نکا ح کو آسان بنانے کی کو شش کی جائیگی۔

سنت اور شریعت کے مطابق شادیوں کی انجام دہی اقدمات کیے جائینگے ۔اجلاس میں یہ قرارد اد منظورکی گئی کہ شادیوں کے موقع پر غیر اسلامی ‘ رواج کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ مسلم لڑکیوں کے شادی(نکاح) میںضیافت میں کی جانے والی بےجا فضول خرچی سے بچنے و گریز کرنے کے لیے صرف ایک ڈیش ہی جن میں بگارہ کھانا، دالچہ‘ مٹن یاچکن میں سے کوئی سالن اور ایک ہی قسم کاا میٹھا پکانا بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ شادی میں جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

وہیں شادیوں کے نام پر روز افزوں فضول خرچی ‘ ڈی جے ‘ بینڈ باجے اور آتش بازیوں جیسی لعنتوں سے بھی روکنے کی کوشش کی جائیگی۔ مرکزی کمیٹی نے اس خصوص میں فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے ذمہ داران ‘ وہ شہر کے ذمہ دار احباب گھر گھر جا کر اس بات کا مشورہ دیں گے کہ کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے مرکزی کمیٹی نے مسلمانوں یہ بھی گذاراش کی ہے کہ شادی سادگی سے انجام دیں اور مساجدمیں نکاح کا اہتمام کریں۔ اور بیجا رسومات اور اصراف سے بچیں

اس اجلاس میں شہر کی تمام مسجد کمیٹیوں کے صدرور اور آیمہ کرام علماء کرام مذہبی جماعتوں کے قائدین تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین تمام مسلم کونسلر کوآپشن ممبر صدر قاضی مقصود علی متین‘ محمد عماد الدین عمیر امیر جماعت اسلامی‘ مفتی محمد خلیل الدین‘ ‘ مولانا عبدالماجد ندوی‘ حافظ سید ابرار شریف‘ حافظ سید شمس الدین تبریز‘حافظ خواجہ عقیل‘ حافظ زبیر خان‘ محمد امین الدین ‘ محمد ریاض خان سابق صدر ‘شعیب الحق طالب محمد سعید الدین سعید‘ محمد عبدالقادر مجاہد‘ الیکشن کمشنر مسلم سنٹرل کمیٹی محمود علی افسر ریاض ماما‘ محمد سراج الدین منصور‘ ‘ محمد ذوالفقار احمد ‘ محمد رضی الدین کونسلر ‘سید عقیل ‘ شکیل پٹواری ‘ سمیر الدین آزاد‘محمد ریاض ‘ عبدالباری ‘ محمد مقیم کونسلر ‘محمد مکثر علی نہال‘ شجیع فیروز‘محمد سلیم ‘ محمد امجدعلی‘ کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی
